حدیث نمبر: 12513
١٢٥١٣ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الأسود بن قيس عن (نبيح) (١) عن جابر أن النبي ﷺ أمر أن (يرد) (٢) القتلى إلى مصارعهم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا مقتولوں کو (ان کی لاش کو) جہاں وہ قتل ہوئے ہیں (میدان) وہاں لوٹا دو (جہاں قتل ہوئے ہیں وہیں ان کو دفناؤ) ۔
حدیث نمبر: 12514
١٢٥١٤ - حدثنا وكيع عن سعيد (بن) (١) السائب قال: سمعت شيخًا في بني عامر أحد بني (سواءة) (٢) يقال له (عبد) (٣) اللَّه بن معية قال: أصيب رجلان من المسلمين يوم الطائف قال: فحملا إلى النبي ﷺ فبلغه ذلك، فبعث أن يدفنا حيث أصيبا أو لقيا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن معیہ فرماتے ہیں کہ طائف کے دن دو مسلمان شہید ہوئے تو لوگ ان کی لاشوں کو اٹھا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے جانے لگے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی اطلاع ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جہاں شہید کیے گئے ہیں وہیں ان کو دفن کرو۔
حدیث نمبر: 12515
١٢٥١٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور بن صفية عن أمه (قالت) (١): أتيت عائشة (أعزيها) (٢) بأخ لها مات في مكان، فحمل وهو ميت (فدفن) (٣) في مكان آخر، (فقالت) (٤): (ما) (٥) (في) (٦) نفسي منه شيء إلا أني وددت أنه كان (دفن) (٧) حيث مات (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور بن صفیہ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں تو ان کو دلاسا دیا جا رہا تھا ان کے بھائی کے بارے میں جس کا ایک جگہ انتقال ہوگیا تھا، ان کی مفت کو دوسری جگہ لا کر دفن کردیا گیا تھا، آپ نے فرمایا : میرے دل میں اس کے متعلق کچھ نہیں ہے سوائے اس بات کے کہ میں چاہتی تھی کہ جہاں یہ فوت ہوئے ہیں وہیں ان کو دفن کردیا جاتا۔
حدیث نمبر: 12516
١٢٥١٦ - حدثنا وكيع عن إبراهيم (بن يزيد) (١) عن ابن (بهمان) (٢) عن جابر ⦗٢٦٥⦘ ابن عبد اللَّه قال: قال النبي ﷺ: " (تدفن) (٣) الأجساد حيث (تقبض) (٤) الأرواح" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مردوں کو وہیں دفناؤ جہاں ان کی روح قبض کی جائے۔