حدیث نمبر: 12464
١٢٤٦٤ - حدثنا شبابة بن سوار عن ليث (بن) (١) سعد عن يزيد بن أبي حبيب عن (سعد) (٢) بن (سنان) (٣) عن أنس عن النبي ﷺ قال: "الصبر في الصدمة الأولى" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حیقی صبر وہ ہے جو مصیبت کے آغاز پر کیا جائے۔
حدیث نمبر: 12465
١٢٤٦٥ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد قال: كان يقال: إنما الصبر عند الصدمة الأولى] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں حقیقی صبر وہ ہے جو مصیبت کے آغاز پر ہو۔
حدیث نمبر: 12466
١٢٤٦٦ - حدثنا وكيع عن محمد بن (عبد اللَّه) (١) (٢) العقيلي عن أبي سلمة الحمصي قال: الصبر عند الصدمة الأولى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ الحمصی فرماتے ہیں کہ حقیقی صبر وہ ہے جو مصیبت کے آغاز پر کیا جائے۔
حدیث نمبر: 12467
١٢٤٦٧ - [حدثنا يحيى بن (أبي) (١) بكير عن شعبة عن ثابت قال: سمعت أنسًا يقول: إن النبي ﷺ قال: "إن الصبر في أو عند الصدمة الأولى] (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد سنا صبر وہی ہے جو صدمہ کے آغاز پر کیا جائے۔
حدیث نمبر: 12468
١٢٤٦٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (١) أبي حمزة عن إبراهيم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الصبر عند الصدمة الأولى" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حقیقی صبر وہی ہے جو صدمہ کے آغاز پر ہو۔