حدیث نمبر: 12449
١٢٤٤٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور بن صفية قال: سمعت رجلًا يقال له يوسف يحدث (أمي) (١) (٢) قال: من كفن ميتًا كان كمن (كفله) (٣) صغيرًا حتى يكون كبيرًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور بن صفیہ روایت کرتے ہیں کہ یوسف سے وہ روایت کرتے ہیں اپنی والدہ سے کہ جس نے میت کو کفن پہنایا وہ اس شخص کی طرح ہے جو بچے کی پرورش کر کے اس کو بڑا کر دے۔
حدیث نمبر: 12450
١٢٤٥٠ - حدثنا وكيع عن أبي رافع قال: أخبرني مخبر عن سعيد بن المسيب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كفن ميتًا كساه اللَّه من سندس الجنة وحريرها" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص میت کو کفن پہنائے گا اللہ تعالیٰ اس کو جنت کا ریشمی لباس پہنائے گا۔