حدیث نمبر: 12445
١٢٤٤٥ - حدثنا وكيع عن عمران بن (١) زائدة بن (نشيط) (٢) عن حسين بن أبي عائشة عن أبي خالد (الوالبي) (٣) أن النبي ﷺ عزى رجلًا (فقال) (٤): "يرحمه اللَّه ويأجرك" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد الوالبی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی شخص کی تعزیت کرتے تو فرماتے : اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے اور آپ کو اجر دے۔
حدیث نمبر: 12446
١٢٤٤٦ - [حدثنا يحيى بن يمان عن أشعث (١) عن (شمر) (٢) أنه كان إذا عزى مصابًا قال: اصبر (لحكم) (٣) اللَّه ربك] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شمر جب کسی کی تعزیت کرتے تو فرماتے ، اپنے رب کے حکم کے آگے صبر کر۔
حدیث نمبر: 12447
١٢٤٤٧ - حدثنا وكيع عن أبي مودود عن طلحة بن عبيد اللَّه [بن كريز قال: قال من عزى مصابًا كساه اللَّه رداء يحبر به، يعني يغبط به.
حدیث نمبر: 12448
١٢٤٤٨ - حدثنا روح بن عبادة] (١) عن (داود) (٢) بن (نافذ) (٣) قال: قلت ⦗٢٤٠⦘ (لعبد اللَّه) (٤) بن عبيد: كيف كانا (هذان الشيخان) (٥) يعزيان، يعني ابن الزبير و (عبيد بن عمير) (٦)، قال: كانا يقولان: أعقبك اللَّه عقبى المتقين، صلوات منه ورحمة، وجعلك من المهتدين، وأعقبك كما أعقب (عباده) (٧) (الأنبياء) (٨) (و) (٩) الصالحين (١٠).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داو ‘ د بن نافذ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبید اللہ بن عبید سے دریافت کیا یہ دونوں حضرات (ابن زبیر اور عبید بن عمیہ) کس طرح تسلی اور دلاسا دیتے تھے ؟ فرمایا یہ دونوں فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ تجھے متقین والا ٹھکانہ دے، مغفرت اور رحمت ہو اس کی طرف سے اور تجھے ھدایت پانے والوں میں سے بنائے، اور تجھے ٹھکانہ دے (آخرت میں) جیسے انبیاء اور صالحین کو ٹھکانہ دیا۔