حدیث نمبر: 12440
١٢٤٤٠ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن موسى (بن) (١) أبي (عائشة) (٢) عن (عبيد اللَّه) (٣) بن عبد اللَّه بن عتبة (عن عائشة) (٤) وابن عباس أن أبا بكر قبَّل النبي ﷺ بعد موته (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد آپ کو بوسہ دیا۔
حدیث نمبر: 12441
١٢٤٤١ - حدثنا (وكيع حدثنا) (١) سفيان عن عاصم بن (عبيد اللَّه) (٢) عن القاسم ابن محمد عن عائشة قالت: قبِّل النبي ﷺ عثمان بن مظعون وهو ميت ⦗٢٣٨⦘ فرأيت (دموعه تسيل) (٣) على خديه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عثمان بن مظعون کو وفات کے بعد بوسہ دیا، میں نے دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنسو آپ کے رخسار مبارک پر بہہ رہے تھے۔
حدیث نمبر: 12442
١٢٤٤٢ - حدثنا مرحوم بن عبد العزيز عن أبي عمران الجوني عن يزيد بن بابنوس عن عائشة أن أبا بكر قبل النبي ﷺ بعد موته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد آپ کو بوسہ دیا۔
حدیث نمبر: 12443
١٢٤٤٣ - حدثنا وكيع عن ابن أبي خالد عن عبد اللَّه البهي مولى آل الزبير أن أبا بكر جاء إلى النبي ﷺ بعدما قبض (فكشف) (١) عن وجهه (فأكب) (٢) عليه فقبله وقال: بأبي (أنت) (٣) وأمي ما [أطيب حياتك وأطيب (ميتتك) (٤)] (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ البھی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے سے کپڑا ہٹایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھکے اور آپ کو بوسہ دیا اور پھر فرمایا : میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی بھی کتنی پاکیزہ تھی اور موت بھی کتنی پاکیزہ ہے۔
حدیث نمبر: 12444
١٢٤٤٤ - حدثنا عفان ثنا حماد بن سلمة قال: أخبرنا عاصم بن بهدلة قال: لما مات (أبو وائل) (١) (قبّل) (٢) أبو بردة جبهته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم بن بہدلہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو وائل کا انتقال ہوا تو حضرت ابو بردہ نے آپ کی پیشانی کا بوسہ لیا۔