حدیث نمبر: 12437
١٢٤٣٧ - حدثنا وكيع (ثنا) (١) هشام الدستوائي عن عبد الرحمن السراج عن نافع عن ابن عمر أنه سمع رجلًا في جنازة يقول: ارفعوا على اسم اللَّه فقال (ابن) (٢) عمر: لا تقولوا ارفعوا على اسم اللَّه فإن اسم اللَّه على كل شيء (و) (٣) (قولوا) (٤): ارفعوا بسم اللَّه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جنازے میں ایک شخص کو کہتے ہوئے سنا : اس کو اٹھاؤ اللہ کے نام پر، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا یہ مت کہو کہ اللہ کے نام پر اٹھاؤ، کیونکہ اللہ کا نام تو ہر چیز پر ہے، بلکہ یوں کہو اٹھاؤ اللہ کے نام کے ساتھ۔
حدیث نمبر: 12438
١٢٤٣٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن [سليمان التيمي عن بكر بن عبد اللَّه ⦗٢٣٧⦘ المزني قال: إذا حملت السرير فقل: بسم اللَّه، وسبح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن عبد اللہ المزنی فرماتے ہیں کہ جب چارپائی کو اٹھاؤ تو بسم اللہ پڑھو اور تسبیح (سبحان اللہ) پڑھو۔
حدیث نمبر: 12439
١٢٤٣٩ - حدثنا معتمر بن سليمان] (١) عن أبيه عن بكر بن عبد اللَّه (قال) (٢): إذا (حملت) (٣) (فقل) (٤): بسم اللَّه، وسبح؛ ما حمل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب جنازے کی چارپائی اٹھاؤ تو بسم اللہ پڑھو اور اللہ کی پاکی بیان کرو۔