کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لاڈلے سیدنا ابراہیم کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 12426
١٢٤٢٦ - حدثنا (وكيع عن) (١) شعبة عن عدي بن ثابت قال: سمعت البراء يقول: قال رسول اللَّه ﷺ لما مات إبراهيم قال: "أما أن له مرضعًا في الجنة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لاڈلے ابراہیم کی وفات ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیشک اس کے لیے جنت میں ایک دودھ پلانے والی مقرر ہے۔
حدیث نمبر: 12427
١٢٤٢٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن له مرضعًا في الجنة (تتم) (١) بقية رضاعته" (يعني إبراهيم) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ان کے لیے جنت میں دودھ پلانے والی مقرر ہے جو اس کی رضاعت کی مدت پوری کرے گی۔
حدیث نمبر: 12428
١٢٤٢٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر أن (النبي ﷺ صلى عليه) (١) وهو ابن ستة عشر شهرًا: (يعني ابنه إبراهيم) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے لاڈلے کی نماز جنازہ ادا فرمائی اس وقت اس کی عمر سولہ مہینے تھی۔