کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: مقتول کے ساتھ جن چیزوں کے دفن کرنے کی ممانعت آئی ہے ان کا بیان
حدیث نمبر: 12382
١٢٣٨٢ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: ينزع عن القتيل الفرو والجوربان و (الموزجان) (١) (والأفراهيجان) (٢) إلا أن يكون ⦗٢٠٣⦘ (الجوربان) (٣) (يكملان) (٤) (وترًا) (٥) (فيتركان) (٦) عليه ويدفن (مع) (٧) (ثيابه) (٨).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مقتول (شھید) سے پوستین، کپڑے، موزے اتار دیئے جائیں گے، اگر اس کی جرابیں مکمل ہوں تو وہ چھوڑ دی جائیں گی اور اسے کپڑوں کے ساتھ دفن کردیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 12383
١٢٣٨٣ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: لا يدفن مع القتيل خف ولا نعل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مقتول کو موزوں اور جوتوں کے ساتھ دفن نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 12384
١٢٣٨٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (مخول) (١) عن (العيزار) (٢) بن حريث العبدي قال: قال زيد (بن) (٣) (صوحان) (٤): لا تنزعوا عني ثوبًا إلا الخفين فإني (محاج أحاج) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن صوحان فرماتے ہیں مجھے دفنا دینا اور میرا خون نہ دھونا اور موزے اتار دینا لیکن کپڑے نہ اتارنا۔ کیونکہ میں قیامت کے دن ان کے ذریعے اپنے حق کا دفاع کروں گا۔