حدیث نمبر: 12370
١٢٣٧٠ - حدثنا أبو أسامة عن هشام (بن) (١) عروة قال: كان ابن الزبير (إذا مات) (٢) له الميت من أهله قال: عجلوا (عجلوا) (٣) أخرجوا أخرجوا قال: فيخرج ⦗١٩٩⦘ (أية) (٤) ساعة (كانت) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے گھر والوں میں سے کسی کا انتقال ہوتا تو آپ فرماتے : جلدی کرو، جلدی کرو، اسے نکالو، اسے نکالو۔ پھر جنازے کو کسی بھی وقت (بغیر کسی خاص وقت کے اہتمام کے) گھر سے نکال دیا جاتا۔
حدیث نمبر: 12371
١٢٣٧١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت: مات أبو بكر ليلة الثلاثاء ودفن ليلة الثلاثاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق کا انتقال منگل کی رات کو ہوا، اور منگل کی رات میں ہی ان کو دفن کیا گیا۔