حدیث نمبر: 12289
١٢٢٨٩ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن أرطاة بن (المنذر) (١) أن أبا الدرداء (عاد) (٢) جارًا له يهوديًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ارطاۃ بن المنذر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے اپنے پڑوسی یہودی کی عیادت کی۔
حدیث نمبر: 12290
١٢٢٩٠ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سليمان (هو) (١) الأعمش عن يحيى بن عمارة عن سعيد بن جبير عن ابن عباس أن أبا طالب مرض فعاده النبي ﷺ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ابو طالب بیمار ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی عیادت فرمائی۔
حدیث نمبر: 12291
١٢٢٩١ - حدثنا شريك عن عبد اللَّه بن عيسى عن عبد اللَّه بن (جبر) (١) عن أنس قال: كان شاب يهودي يخدم النبي ﷺ فمرض فأتاه النبي ﷺ يعوده (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی نوجون نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کرتا تھا وہ بیمار ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے اور اس کی عیادت کی۔
حدیث نمبر: 12292
١٢٢٩٢ - حدثنا أبو (أسامة) (١) عن الأعمش (حدثنا) (٢) عباد (عن) (٣) سعيد بن جبير عن ابن عباس أن أبا طالب مرض فعاده النبي ﷺ (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں ابو طالب بیمار ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی عیادت فرمائی۔