حدیث نمبر: 12252
١٢٢٥٢ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد (المحاربي) (١) عن ليث عن عطاء قال: إذا دفن الرجل والمرأة في قبر قدم الرجل (أمام) (٢) المرأة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر مرد اور عورت کو ایک ہی قبر میں دفن کیا جائے تو مرد کو عورت کے آگے مقدم کریں گے۔
حدیث نمبر: 12253
١٢٢٥٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن ليث عن مجاهد وعطاء في الرجل والمرأة يدفنان في القبر قالا: يقدم الرجل أمام المرأة في القبر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر مرد اور عورت کو ایک ہی قبر میں دفن کیا جائے تو مرد کو عورت کے آگے مقدم کریں گے۔
حدیث نمبر: 12254
١٢٢٥٤ - حدثنا ابن نمير عن أشعث عن (أبي) (١) إسحاق أن عليًا كان إذا صلى على جنائز رجال ونساء جعل الرجال (مما) (٢) يلونه والنساء مما يلي القبلة، وإذا دفنهم قدم (الرجال) (٣) وأخّر النساء (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ جب مردوں اور عورتوں کا اکٹھا جنازہ پڑھاتے تو مردوں کو امام کی طرف (قریب) رکھتے اور عورتوں کو قبلہ کے قریب رکھتے۔ اور جب ان کو دفن فرماتے تو پہلے مردوں کو رکھتے پھر عورتوں کو۔
حدیث نمبر: 12255
١٢٢٥٥ - حدثنا عبد الوهاب عن سعيد عن قتادة في الرجل والمرأة يدفنان في قبر واحد قال: (يقدم) (١) الرجل أمامها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک قبر میں مرد اور عورت کو دفن کیا جائے تو مرد کو اس کے آگے مقدم کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 12256
١٢٢٥٦ - حدثنا محمد بن يزيد عن أيوب عن قتادة قال: إذا دفن الرجل والمرأة في قبر واحد جعل الرجل قدام المرأة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ سے اسی کے مثل منقول ہے۔