حدیث نمبر: 12213
١٢٢١٣ - (١) حدثنا عباد بن العوام عن يحيى بن أبي إسحاق قال: خرجت مع سالم بن عبد اللَّه في جنازة، فأخذ غير طريقها فعارضناها، فلما انتهينا إلى القبر جلس قبل أن توضع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی اسحاق فرماتے ہیں کہ میں حضرت سالم بن عبد اللہ کے ساتھ ایک جنازے میں نکلا آپ رستہ بدل کر چلے اور جنازے کے ساتھ آ ملے۔ جب قبرستان پہنچے تو جنازہ رکھنے سے پہلے ہی بیٹھ گئے۔
حدیث نمبر: 12214
١٢٢١٤ - حدثنا ابن مهدي عن جابر عن الشعبي قال: كان شريح وزيد بن أرقم يأخذان غير طريق الجنازة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ راستہ بدل کر جنازے کے ساتھ ملا کرتے تھے۔