حدیث نمبر: 12211
١٢٢١١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن الحسن قال: إذا مات الرجل في البحر جعل في (زنبيل) (١) ثم قذف به.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص سمندر میں فوت ہوجائے (بحری جہاز وغیرہ میں) تو اس کو ٹوکری (بکسہ) میں ڈال کر سمندر میں ڈال دیا جائے۔
حدیث نمبر: 12212
١٢٢١٢ - حدثنا حفص عن حجاج عن عطاء في الذي يموت في البحر قال: يغسل ويكفن ويحنط ويصلى عليه، ثم يربط في رجليه شيء ثم يرمى به في البحر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جس کا سمندر میں انتقال ہوجائے اس کو غسل دیا جائے گا، کفن پہنایا جائے گا، خوشبو لگائی جائے گی، اور پھر اس کی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی پھر اس کی ٹانگوں کے ساتھ کوئی (وزنی) چیز باندھ کر اس کو سمندر میں بہا دیا جائے گا۔