حدیث نمبر: 12184
١٢١٨٤ - حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي يونس الباهلي قال: سمعت شيخًا بمكة كان أصله روميًا يحدث عن أبي ذر قال: كان رجل يطوف بالبيت يقول: أوه أوه قال أبو ذر: (فخرجت) (١) ذات ليلة فإذا النبي ﷺ في المقابر يدفن ذلك الرجل ومعه مصباح (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو یونس الباھلی فرماتے ہیں کہ میں نے مکہ میں ایک شیخ سے سنا جو اصل میں رومی تھے وہ حضرت ابو ذر سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے اوہ اوہ کر رہا تھا، حضرت ابو ذر نے ارشاد فرمایا : میں ایک رات کو نکلا (تو میں نے دیکھا) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت قبرستان میں ہیں اسی آدمی کو دفن کر رہے تھے۔ اور آپ کے پاس چراغ بھی تھا۔
حدیث نمبر: 12185
١٢١٨٥ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن حسن بن محمد أن فاطمة دفنت ليلًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ کو رات کے وقت دفن کیا گیا۔
حدیث نمبر: 12186
١٢١٨٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن معمر عن الزهري عن عروة أن عليًّا (دفن) (١) فاطمة ليلًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ نے حضرت فاطمہ کو رات کے وقت دفن کیا۔
حدیث نمبر: 12187
١٢١٨٧ - حدثنا وكيع عن موسى بن علي عن أبيه قال: كنت عند عقبة بن عامر فسئل عن التكبير على الميت؟ فقال أربع؛ قلت: الليل والنهار سواء (قال: ⦗١٤٤⦘ الليل والنهار سواء قلت: يدفن الميت بالليل قال) (١): قبر أبو بكر بالليل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن علی رضی اللہ عنہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت عقبہ بن عامر کے پاس تھا کہ آپ سے جنازے کی تکبیروں کے بارے میں دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا چار ہیں میں نے عرض کیا دن اور رات میں برابر ہیں ؟ آپ نے فرمایا رات اور دن برابر ہیں، میں نے عرض کیا میت کو رات کے وقت دفن کیا جاسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا حضرت ابوبکر صدیق کو رات کے وقت دفن کیا گیا۔
حدیث نمبر: 12188
١٢١٨٨ - حدثنا إسماعيل بن علية عن الوليد بن أبي هشام عن القاسم بن محمد قال: دفن أبو بكر بالليل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق کو رات کے وقت دفن کیا گیا۔
حدیث نمبر: 12189
١٢١٨٩ - حدثنا غندر عن ابن أبي عروبة عن قتادة (أن) (١) ابن مسعود دفن ليلًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی عروبہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو رات کے وقت دفن کیا گیا، حضرت ابو قتادہ اس کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 12190
١٢١٩٠ - قال (و) (١) كان قتادة يكره ذلك.
حدیث نمبر: 12191
١٢١٩١ - حدثنا أبو معاوية عن ابن جريج عن إسماعيل بن محمد (عن ابن) (١) السباق أن عمر دفن أبا بكر ليلًا. ثم دخل المسجد فأوتر بثلاث (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن السباق فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابوبکر صدیق کو رات کے وقت دفن فرمایا : پھر مسجد میں تشریف لائے اور نماز وتر ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 12192
١٢١٩٢ - حدثنا ابن أبي عدي عن داود عن الشعبي عن شريح أنه كان (يدفن) (١) بعض ولده ليلًا كراهية الزحام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے اپنی بعض اولاد کو ازدحام کے ڈر سے رات کے وقت دفن فرمایا : (ازدحام کو ناپسند کرتے ہوئے) ۔
حدیث نمبر: 12193
١٢١٩٣ - حدثنا خالد الزيات عن (١) زرعة (بن) (٢) عمرو مولى لآل (خباب) (٣) ⦗١٤٥⦘ عن أبيه (٤) عمرو قال: (دفنا) (٥) عثمان بن عفان بعد عشاء الآخرة بالبقيع، (قال) (٦): وكنت رابع (٧) أربعة فيمن حمله (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زرعہ بن عمرو اپنے والد حضرت عمرو سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے حضرت عثمان بن عفان کو عشاء کے بعد جنت البقیع میں دفن کیا، اور میں ان چاروں میں سے ایک تھا جنہوں نے ان کی میت کو اٹھا رکھا تھا۔
حدیث نمبر: 12194
١٢١٩٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: مات أبو بكر ليلة الثلاثاء (ودفن ليلة الثلاثاء) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق منگل کی رات دنیا سے تشریف لے گئے اور منگل کی رات کو ہی ان کو دفن کیا گیا۔
حدیث نمبر: 12195
١٢١٩٥ - حدثنا غندر وأبو داود عن هشام الدستوائي عن قتادة عن سعيد ابن المسيب أنه كان لا يرى بأسًا (بدفن) (١) (الليل) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب رات کو دفن کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 12196
١٢١٩٦ - حدثنا الفضل بن دكين عن الأسود بن شيبان عن خالد بن (سمير) (١) السدوسي قال: سألت أنسًا عن الصلاة على الميت بالليل فقال: ما ⦗١٤٦⦘ الصلاة على الميت بالليل إلا كالصلاة على (الميت) (٢) بالنهار (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن سمیر السدوسی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے رات کو نماز جنازہ پڑھنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا رات کو نماز جنازہ پڑھنا ایسا ہی ہے جیسے دن کو پڑھنا۔
حدیث نمبر: 12197
١٢١٩٧ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: (دفنا) (١) إبراهيم ليلًا ونحن (خائفون) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ ابراہیم کو ہم نے رات کے وقت دفن کیا اور ہم سب خوف زدہ تھے۔
حدیث نمبر: 12198
١٢١٩٨ - حدثنا أبو داود عن (أبي) (١) حرة عن الحسن أنه كان يكره أن يدفن ليلًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حرہ فرماتے ہیں کہ حسن رات کو دفن کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 12199
١٢١٩٩ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن فاطمة بنت محمد عن عمرة عن عائشة قالت: ما علمنا بدفن رسول اللَّه ﷺ حتى سمعنا صوت المساحي من آخر الليل ليلة الأربعاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ ہمیں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دفنانے کا علم نہ تھا کہ ہم نے ایک گذرنے والوں کی آواز رات کے آخری پہر میں سنی۔ وہ رات بدھ کی رات تھی۔
حدیث نمبر: 12200
١٢٢٠٠ - قال محمد: والمساحي (المرور) (١).