حدیث نمبر: 12110
١٢١١٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا هشيم قال: أخبرنا منصور عن الحسن قال: جعل في لحد رسول اللَّه ﷺ قطيفة حمراء كان أصابها يوم (خيبر) (١) قال: ⦗١٢١⦘ (فجعلوها) (٢) لأن المدينة أرض (سبخة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک میں لال رنگ کا مخمل کا کپڑا رکھا گیا تھا جو غزوہ خیبر کے غنیمت میں آیا تھا، کیونکہ مدینہ کی زمین نمکین اور دل دلی تھی۔
حدیث نمبر: 12111
١٢١١١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر ووكيع عن شعبة عن أبي (جمرة) (١) (عن) (٢) ابن عباس أنه وضع في قبر رسول اللَّه ﷺ قطيفة حمراء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک میں لال مخمل کا کپڑا رکھا گیا۔
حدیث نمبر: 12112
١٢١١٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص عن جعفر عن أبيه قال: (لحد) (١) لرسول اللَّه ﷺ، وألقى شقران في قبره قطيفة كان يركب بها في حياته (٢).