کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اینٹوں کو قبر پر گاڑ دیا جائے گا یا ان کو کھڑا کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 12084
١٢٠٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن عيسى عن الزهري عن علي بن حسين قال: نصب اللبن علي قبر النبي ﷺ نصبًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر مبارک پر اینٹوں کو گاڑ دیا گیا تھا۔
حدیث نمبر: 12085
١٢٠٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا معتمر بن سليمان عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: إن شئت بنيت القبر بناء، وإن شئت نصبت اللبن نصبًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو اینٹوں کو کھڑا کر کے لگا دو اور اگر چاہو تو ان کو گاڑ دو ۔
حدیث نمبر: 12086
١٢٠٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن علي ابن (حسين) (١) (أن) (٢) رسول اللَّه ﷺ نصبوا (عليه) (٣) اللبن نصبًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر مبارک پر اینٹوں کو گاڑ دیا گیا تھا۔
حدیث نمبر: 12087
١٢٠٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا شريك عن جابر عن أبي جعفر وسالم والقاسم قالوا: كان قبر النبي ﷺ وأبي بكر وعمر جثا قبلة نصب لهم اللبن نصبًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر، حضرت سالم اور حضرت قاسم فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک، حضرت صدیق اکبر، اور حضرت عمر کی قبر مبارک قبلہ کی طرف جھکی ہوئی (قبلہ رخ) تھیں اور ان پر اینٹیں گاڑ دی گئی تھیں۔