حدیث نمبر: 11744
١١٧٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) إسماعيل بن علية عن أيوب عن نافع أن (ابن) (٢) عمر كان لا يقرأ في الصلاة على الميت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جنازے کی نماز میں قراءت نہیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 11745
١١٧٤٥ - [حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن محمد أنه كان لا يقرأ (في الصلاة) (١) على الميت] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ محمد نماز جنازہ میں قراءت نہیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 11746
١١٧٤٦ - حدثنا عبد الأعلى وغندر عن (عوف) (١) عن أبي المنهال قال: سألت أبا العالية عن القراءة في الصلاة على الجنازة بفاتحة الكتاب فقال: ما كنت أحسب أن فاتحة الكتاب (تقرأ) (٢) إلا في صلاة فيها ركوع (أو) (٣) سجود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو المنہال فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو العالیہ سے جنازے میں سورة الفاتحہ پڑھنے سے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : میرے خیال میں سورة الفاتحہ اس نماز میں پڑھی جاتی ہے جس میں رکوع و سجود ہو۔
حدیث نمبر: 11747
١١٧٤٧ - حدثنا وكيع عن موسى بن علي عن أبيه قال: قلت لفضالة بن (عبيد) (١): هل يقرأ على الميت شيء؟ قال: لا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن علی رضی اللہ عنہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت فضالہ بن عبید سے دریافت کیا کیا میت پر (نماز جنازہ میں) کچھ پڑھا جاتا ہے ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔
حدیث نمبر: 11748
١١٧٤٨ - حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن سعيد بن أبي بردة عن أبيه قال: قال له رجل: أقرأ على الجنازة بفاتحة الكتاب؟ قال: لا (تقرأ) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابی بردہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ان سے دریافت کیا، کیا میں نماز جنازہ میں سورة الفاتحہ پڑھوں ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔
حدیث نمبر: 11749
١١٧٤٩ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج (قال) (١): سألت عطاء عن القراءة على الجنازة فقال: ما سمعنا بهذا (إلا حديثًا) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے نماز جنازہ میں قراءت کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : میں نے اس بارے میں صرف ایک حدیث سنی ہے۔
حدیث نمبر: 11750
١١٧٥٠ - حدثنا وكيع عن سعيد عن عبد اللَّه بن إياس (عن) (١) إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حصین اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نماز جنازہ میں قراءت (فاتحہ) نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 11751
١١٧٥١ - وعن أبي (حصين) (١) عن الشعبي قالا: ليس في الجنازة قراءة.
حدیث نمبر: 11752
١١٧٥٢ - حدثنا وكيع عن (زمعة) (١) عن (بن) (٢) طاوس عن أبيه وعطاء أنهما كانا ينكران القراءة على الجنازة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاؤس سے مروی ہے کہ ان کے والد اور حضرت عطاء نماز جنازہ مں قراءت (فاتحہ) کا انکار فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 11753
١١٧٥٣ - حدثنا معتمر (بن) (١) سليمان عن إسحاق بن سويد عن بكر بن عبد اللَّه قال: لا أعلم فيها قراءة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ جنازہ میں قرائت ہے کہ نہیں۔
حدیث نمبر: 11754
١١٧٥٤ - حدثنا (عبد الرحمن) (١) بن مهدي عن (معقل) (٢) قال: سألت ميمونًا على الجنازة قراءة أو صلاة على النبي ﷺ؟ قال: ما علمت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معقل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے نماز جنازہ میں قرائت (فاتحہ) اور درود کے بارے میں دریافت کیا ؟ تو آپ نے فرمایا مجھے نہیں معلوم (میں کچھ نہیں جانتا) ۔
حدیث نمبر: 11755
١١٧٥٥ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) قال: ثنا محمد بن عبد اللَّه بن أبي سارة قال: سألت سالًا فقلت: القراءة على الجنازة؟ فقال: لا قراءة على الجنازة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی سارہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے نماز جنازہ میں قرائت (فاتحہ) کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا نماز جنازہ میں قرائت نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 11756
١١٧٥٦ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن (أبي معبد عن) (١) ابن عباس أنه كان يجمع الناس بالحمد (ويكبر) (٢) على الجنازة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حضرت ابو معبد فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نماز جنازہ میں سورة الفاتحہ سنتے اور جنازے پر تین تکبیریں کہی گئی۔