حدیث نمبر: 11733
١١٧٣٣ - حدثنا عباد بن العوام عن عمر بن عامر عن أبي رجاء عن أبي (العريان) (١) الحذاء قال: صليت خلف الحسن بن علي على جنازة، فلما (فرغ) (٢) أخذت بيده فقلت: كيف صنعت؟ قال: قرأت عليها بفاتحة الكتاب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العریان الحذائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی، جب نماز سے فارغ ہوئے میں نے ان کا ہاتھ پکڑ کر عرض کیا کہ آپ نے کیا کیا ؟ آپ نے فرمایا میں نے اس پر سورة الفاتحہ پڑھی۔
حدیث نمبر: 11734
١١٧٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن رجل من همدان أن عبد اللَّه بن مسعود (قرأ على جنازة) (٢) بفاتحة الكتاب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ ھمدان کے شخص سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نماز جنازہ میں سورة الفاتحہ کی تلاوت فرماتے ۔
حدیث نمبر: 11735
١١٧٣٥ - حدثنا (١) أزهر السمان عن ابن (عون) (٢) (قال) (٣) كان الحسن يقرأ بفاتحة الكتاب في كل تكبيرة على الجنازة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حسن نماز جنازہ کی ہر تکبیر میں سورة الفاتحہ کی تلاوت فرماتے ۔
حدیث نمبر: 11736
١١٧٣٦ - حدثنا وكيع عن سلمة عن الضحاك قال: اقرأ في (كل) (١) (التكبيرتين) (٢) الأوليين (في الصلاة على الميت) (٣) بفاتحة الكتاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ نماز جنازہ کی پہلی دو تکبیروں کے درمیان سورة الفاتحہ پڑھو۔
حدیث نمبر: 11737
١١٧٣٧ - [[حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: سمعت أبا أمامة يحدث سعيد بن المسيب قال: من السنة في الصلاة على الجنازة أن يقرأ بفاتحة الكتاب] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ نماز جنازہ میں سنت طریقہ یہ ہے کہ سورة الفاتحہ پڑھی جائے۔
حدیث نمبر: 11738
١١٧٣٨ - [حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول أنه كان يقرأ في التكبيرتين الأوليين في الصلاة على الميت بفاتحة الكتاب وإن أمهلوه أن يدعو فيها دعا] (١)]] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نماز جنازہ کی پہلی دو تکبیرات میں سورة الفاتحہ پڑھتے۔ اگر لوگ انہیں دعا کا موقع دیتے تو نماز میں دعا مانگتے۔
حدیث نمبر: 11739
١١٧٣٩ - حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم عن أبي أمامة بن سهل بن حنيف عن (عبيد) (١) بن السباق أنه (حدثه) (٢) أنه رأى سهل بن حنيف صلى على ميت فقرأ في أول (تكبيرة) (٣) بأم القرآن (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن سباق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سھل بن حنیف کو نماز جنازہ کی پہلی تکبیر میں سورة الفاتحہ پڑھتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 11740
١١٧٤٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن سعيد أن ابن عباس قرأ على جنازة وجهر وقال: إنما فعلته لتعلموا أن فيها قراءة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے نماز جنازہ میں اونچی آواز سے تلاوت فرمائی اور پھر فرمایا میں نے اس لیے بلند آواز میں تلاوت کی تاکہ آپ لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ نماز جنازہ میں تلاوت ہے۔
حدیث نمبر: 11741
١١٧٤١ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن (أبي) (١) (معبد) (٢) عن ابن عباس أنه (كان) (٣) يجمع الناس بالحمد ويكبر على الجنازة ثلاثًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معبد فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نماز جنازہ میں بلند آواز سے سورة فاتحہ پڑھتے اور جنازے میں تین تکبیرات کہتے۔
حدیث نمبر: 11742
١١٧٤٢ - حدثنا وكيع عن سفسان عن زيد بن طلحة عن ابن عباس أنه قرأ عليها بفاتحة الكتاب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن طلحہ فرماتے ہںِ کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نماز جنازہ میں سورة الفاتحہ پڑھتے۔
حدیث نمبر: 11743
١١٧٤٣ - حدثنا يحيى بن آدم عن شريك (عن) (١) أبي هاشم الواسطي عن (فضالة) (٢) مولى (عمر أنّ) (٣) الذي صلى على أبي بكر أو عمر قرأ عليه بفاتحة الكتاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضالہ فرماتے ہیں کہ جن لوگوں نے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کی نماز جنازہ پڑھی انہوں نے اس میں سورة الفاتحہ پڑھی۔