کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو نماز جنازہ کی دو تکبیروں کے درمیان اتصال موافقت اختیار کرتا ہے
حدیث نمبر: 11731
١١٧٣١ - حدثنا (مروان) (١) بن معاوية عن إسماعيل بن أبي خالد قال: صليت خلف قيس بن أبي حازم على جنازة فكان يتابع بين تكبيره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قیس بن ابی حازم کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی، وہ دو تکبیروں کے درمیان اتصال متابعت اختیار کرتے۔
حدیث نمبر: 11732
١١٧٣٢ - حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم عن أبي (أمامة) (١) بن سهل بن (حنيف) (٢) عن عبيد بن (السباق) (٣) أنه حدثه أنه رأى سهل ابن (حنيف) (٤) صلى على ميت فقرأ في أول تكبيرة بأم القرآن، ثم تابع بين (تكبيره) (٥). يدعو بين ذلك، حتى إذا بقيت تكبيرة (تشهد) (٦) تشهد الصلاة ثم كبر وانصرف (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن سباق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سھل بن حنیف کو نماز جنازہ پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ نے پہلی تکبیر میں سورة الفاتحہ پڑھی، پھر اس کے متصل دوسری تکبیر جس میں آپ نے دعا کی، پھر تکبیر تشھد باقی رہ گئی جس میں آپ نے نماز والا تشھد پڑھا، پھر دوبارہ تکبیر پڑھی اور نماز سے سلام پھیرا۔