کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص جنازے میں شریک ہو لیکن اسکو کندھا نہ دے
حدیث نمبر: 11690
١١٦٩٠ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: رأيت الحسن ومحمدًا في (جنازة) (١) فلم يحملا حتى (رجعا) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حسن اور محمد کو دیکھا ایک جنازے میں آپ دونوں نے جنازے کو کندھا نہ دیا اور واپس لوٹ آئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11690
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11690، ترقيم محمد عوامة 11469)
حدیث نمبر: 11691
١١٦٩١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: (ثنا) (١) البراء بن (يزيد) (٢) قال: رأيت الشعبي في جنازة فرأيته يمشي خلفها ولا يحملها، ولم يمس عودها حتى وضعت على (شفير) (٣) القبر، ثم تنحى فجلس، وكان شيخًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت البراء بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے ایک جنازے میں حضرت شعبی کو دیکھا، میں نے آپکو دیکھا کہ آپ جنازے کے پیچھے چل رہے تھے اور اس کو کندھا نہ دیا۔ اور نہ ہی اس کے پائیوں کو ہاتھ لگایا یہاں تک کہ میت کو قبر کے کنارے رکھ دیا گیا پھر آپ وہاں سے ہٹ کر بیٹھ گئے اور آپ اسوقت بوڑھے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11691
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11691، ترقيم محمد عوامة 11470)