کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جنازے کی چارپائی اٹھاتے وقت کس جانب سے پہل کرے؟
حدیث نمبر: 11613
١١٦١٣ - حدثنا هشيم (عن) (١) يعلى عن عطاء عن علي الأزدي قال: رأيت ابن عمر في جنازة فحملوا بجوانب السرير الأربع فبدأ بالميامن ثم تنحى عنها فكان منها بمزجر كلب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہالازدی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو جنازہ میں دیکھا آپ نے چارپائی کے چاروں طرف سے اٹھایا اور داہنی جانب پہلے کندھا دیا پھر وہاں سے ہٹ کر الگ ہوگئے۔ قریب رہے زیادہ دور نہ گئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11613
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11613، ترقيم محمد عوامة 11393)
حدیث نمبر: 11614
١١٦١٤ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن (قال: لا تبالي) (١) بأي جوانب السرير بدأت.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ چارپائی کے جس مرضی جانب سے ابتداء کرو کوئی حرج نہیں ہے،
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11614
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11614، ترقيم محمد عوامة 11394)
حدیث نمبر: 11615
١١٦١٥ - حدثنا حميد عن مندل عن جعفر بن أبي (المغيرة) (١) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: إن استطعت فأبدأ بالقائمة التي تلي يد اليمنى ثم اطف بالسرير (و) (٢) إلا فكن منه قريبًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عباس ارشاد فرماتے ہیں اگر استطاعت اور قدرت ہو تو چارپائی کے داہنی جانب (کے پائیوں) سے ابتداء کرے، پھر چارپائی کے قریب ہوجائے، وگرنہ اس کے قریب ہوجا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11615
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال مندل.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11615، ترقيم محمد عوامة 11395)
حدیث نمبر: 11616
١١٦١٦ - حدثنا مالك بن إسماعيل عن أبي (عوانة) (١) عن جعفر بن إياس قال: رأيت الحسن تبع جنازة، (يحمل) (٢) فوضع السرير على شقه الأيسر فحول فحمل مقدم السرير على شقه الأيمن، (ثم تأخر فوضع مؤخر السرير على شقه الأيمن) (٣)، ثم (تحول) (٤) فوضع مؤخر السرير على شقه الأيسر، ثم (خلى) (٥) عنها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن ایاس فرماتے ہیں کہ میں حسن کو ایک جنازے کے پیچھے اس کو اٹھا کر جاتے دیکھا، آپ نے چار پائی اپنے بائیں کندھے پر رکھا، پھر پلٹے اور چارپائی کے اگلے حصہ کو اپنی داہنی کندھا پر رکھا، پھر پیچھے آئے اور چارپائی کے پچھلے حصے کو داہنی کندھا پر رکھا پھر دوبارہ پلٹے اور چارپائی کے پچھلے حصہ کو بائیں کندھے پر رکھا پھر اس کو (دوسروں کیلئے) چھوڑ دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11616
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11616، ترقيم محمد عوامة 11396)