کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کفن سفید کپڑے کا ہونا چاہئے، اور اس کے علاوہ میں بھی رخصت دی گئی ہے
حدیث نمبر: 11452
١١٤٥٢ - حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن أبي قلابة عن سمرة بن جندب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "عليكم بالثياب البياض فليلبسها أحياؤكم وكفنوا فيها موتاكم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ بن جندب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم سفید کپڑوں کو اپنے اوپر لازم کرو، تمہارے زندہ اس کو پہنیں اور اپنے مردوں کو اس میں کفن دو ۔
حدیث نمبر: 11453
١١٤٥٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (حبيب) (١) بن أبي ثابت عن ميمون بن أبي شبيب عن سمرة بن جندب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "البسوا الثياب البيض وكفنوا فيها موتاكم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ بن جندب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سفید کپڑے پہنا کرو، اور اپنے مردوں کو اس میں کفن دیا کرو۔
حدیث نمبر: 11454
١١٤٥٤ - حدثنا يحيى بن آدم عن سفيان عن (ابن) (١) (خثيم) (٢) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير ثيابكم البياض" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے بہترین کپڑوں میں سفید کپڑا ہے۔
حدیث نمبر: 11455
١١٤٥٥ - حدثنا معاذ بن معاذ عن (الأشعث) (١) عن الحسن ومحمد أنهما قالا: لا بأس أن يكفن الرجل في الثوب الهروي.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد ارشاد فرماتے ہیں کہ مرد کو ہر وی کپڑے میں (زردی مائل) کفن دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 11456
١١٤٥٦ - حدثنا شبابة بن سوار عن ابن أبي ذئب عن الوليد بن عمرو (عن) (١) أبي (الحويرث) (٢) أن امرأة عروسًا دخلت على زوجها وعليها ثياب معصفرة فماتت ⦗٥١٤⦘ حين أدخلت عليه (فسئلت) (٣) عائشة فقالت: ادفنوها في ثيابها التي كانت عليها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالحویرث سے مروی ہے کہ ایک عورت کی شادی ہوئی تو وہ زردی مائل کپڑے پہن کر شوہر کے پاس آئی اور وہ اس دن انتقال کرگئی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا : جو کپڑے اس نے پہن رکھے ہیں اس کو اسی میں دفن کردو۔