حدیث نمبر: 11441
١١٤٤١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن الأعمش عن إبراهيم قال: (تجمر) (١) ثيابه ثلاثًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ میت کے کپڑوں کو طاق بار دھونی دیں گے۔
حدیث نمبر: 11442
١١٤٤٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن الحسن (بن) (١) عبيد (اللَّه) (٢) عن إبراهيم قال: (تجمر) (٣) ثيابه وترًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میت کے کپڑوں کو طاق عدد میں دھونی دیں گے۔
حدیث نمبر: 11443
١١٤٤٣ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن وابن سيرين أنهما كانا (يجمران) (١) ثياب الميت وترًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین ارشاد فرماتے ہیں میت کے کپڑوں کو طاق بار دھونی دیں گے۔
حدیث نمبر: 11444
١١٤٤٤ - حدثنا أبو معاوية وعلي بن مسهر عن عاصم عن الشعبي قال: (تجمر) (١) ثياب الميت وترًا، إلا (أن) (٢) ابن مسهر قال: ما شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام شعبی ارشاد فرماتے ہیں کہ میت کے کفن کو طاق بار دھونی دیں گے، جب کہ حضرت ابن مسھر ارشاد فرماتے ہیں کہ جتنی بار آپ چاہو دھونی دے سکتے ہو۔
حدیث نمبر: 11445
١١٤٤٥ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن حماد بن سلمة عن حميد عن الحسن ⦗٥١١⦘ عن أبي هريرة قال: (يجمر) (١) الميت وترًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میت کے کفن کو طاق بار دھونی دی جائے گی۔
حدیث نمبر: 11446
١١٤٤٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن حماد عن إبراهيم قال: كان أصحاب عبد اللَّه يقولون: (غسله) (١) (وترًا) (٢) (وتجمره) (٣) وثيابه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے اصحاب فرماتے ہیں میت کو طاق بار غسل دیں گے، اور اس کے کپڑوں کو طاق بار دھونی دیں گے۔
حدیث نمبر: 11447
١١٤٤٧ - حدثنا أبو داود عن أبي (حرة) (١) عن الحسن قال: يجمر الميت وترًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن ارشاد فرماتے ہیں میت کو طاق بار دھونی دیں گے۔
حدیث نمبر: 11448
١١٤٤٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: (حدثنا) (١) (قطبة) (٢) بن (عبد العزيز) (٣) عن الأعمش عن (أبي) (٤) سفيان عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا (أجمرتم) (٥) الميت (فاجمروه) (٦) ثلاثًا" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میت کو دھونی دو تو اس کو تین بار دھونی دو ۔