حدیث نمبر: 11340
١١٣٤٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن (حكيم) (١) بن جابر قال: لما مات ابن قيس (قال) (٢) الحسن بن علي: إذا غسلتموه فلا تهيجوه حتى (تؤذنوني) (٣) فجاء فوضأه بالحنوط وضوءًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکیم بن جابر فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن قیس کا انتقال ہوا تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جب تم اسے غسل دے دو تو دفن میں جلدی نہ کرنا جب تک کہ مجھے نہ بلا لو، پھر ہم نے ان کو بلایا تو آپ تشریف لائے اور وضو خوشبو کے ساتھ کروایا (وضو کے مقامات پر خوشبو لگائی) ۔
حدیث نمبر: 11341
١١٣٤١ - حدثنا معن بن عيسى عن خالد بن أبي بكر قال: سمعت سالمًا و (عبيد اللَّه) (١) بن عبد اللَّه إذا ذكر لهما طيب الميت قالا: اجعلوه بينه وبين ثيابه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم اور حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ کے پاس جب میت کو خوشبو لگانے کا ذکر ہوا تو فرمایا : خوشبو میت کے بدن اور کپڑوں کے درمیان لگائی جائے۔
حدیث نمبر: 11342
١١٣٤٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن الحسن بن (عبيد) (١) اللَّه عن إبراهيم قال: (تجمر) (٢) ثيابه وحنوطه على مساجده.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میت کے کپڑوں (کفن) کو دھونی دی جائے گی اور سجدہ کی جگہوں پر خوشبو لگائی جائے گی۔
حدیث نمبر: 11343
١١٣٤٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن فضيل عن إبراهيم في حنوط الميت قال: يبدأ بمساجده.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم میت کو خوشبو لگانے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ سجدوں کی جگہ سے ابتدا کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 11344
١١٣٤٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: إذا فرغ من غسله تتبع مساجده بالطيب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب غسل دے کر فارغ ہوں گے تو اسکے بعد میت کے سجدوں والی جگہ پر خوشبو لگائی جائے گی۔
حدیث نمبر: 11345
١١٣٤٥ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن (همام) (١) عن شيخ من أهل الكوفة يقال له زياد عن إبراهيم عن ابن مسعود قال: يوضع الكافور على موضع سجود الميت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میت کے سجدوں کی جگہ پر کافور (خوشبو) لگائی جائے گی۔