کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جنبی اور حائضہ فوت ہو جائیں تو ان کے ساتھ کیا معاملہ ہو گا؟
حدیث نمبر: 11338
١١٣٣٨ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن حجاج عن عطاء قال: إذا مات الجنب والحائض (يصنع) (١) بهما ما يصنع بغيرهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب کوئی جنبی یا حائضہ فوت ہوجائے تو ان دونوں کے ساتھ عام مردوں جیسا معاملہ ہوگا۔
حدیث نمبر: 11339
١١٣٣٩ - حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن قال: إذا مات الجنب قال: يغسل غسلا لجنابته ويغسل غسل الميت وكذلك (قوله) (١) في الحائض إذا طهرت ثم ماتت قبل أن (تغتسل) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب جنبی فوت ہوجائے تو جنابت کا غسل دیا جائے گا اور پھر غسل میت دیا جائے گا اور اسی طرح اگر کوئی حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد غسل سے پہلے مرجائے اسکا بھی یہی حکم ہے۔