حدیث نمبر: 11335
١١٣٣٥ - حدثنا وكيع بن الجراح عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن الشعبي قال: لما رجم علي (شراحة) (١) جاءت همدان إلى عليّ فقالوا: كيف يصنع بها؟ فقال: "اصنعوا بها كما (تصنعون) (٢) بنسائكم إذا متن في (بيوتهن) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے شراحہ کا رجم کیا تو ھمدان حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور عرض کیا : اس کو کس طرح دفن کریں ؟ (اس کے ساتھ کیا معاملہ کریں ؟ ) آپ نے فرمایا عورت جب گھر میں فوت ہوجائے اس کے ساتھ جو معاملہ کیا جاتا ہے اس کے ساتھ بھی وہی معاملہ برتو۔
حدیث نمبر: 11336
١١٣٣٦ - حدثنا أبو معاوية عن أبي حنيفة عن علقمة بن مرثد (عن ابن بريدة) (١) عن أبيه قال: لما رجم ماعز قالوا: يا رسول اللَّه ما يصنع به؟ قال: "اصنعوا به ما (تصنعون) (٢) بموتاكم من الغسل والكفن والحنوط والصلاة عليه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت ماعز کو رجم کیا گیا تو صحابہ کرام نے عرض کا ١ اس کے ساتھ (دفن کرنے میں) کیا معاملہ کریں ؟ آپ نے فرمایا : اس کے ساتھ وہی معاملہ کرو جو تم اپنے مردوں کے ساتھ کرتے ہو، کفن دو ، خوشبو لگاؤ اور اس کی نماز جنازہ پڑھو۔