کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: میت کو غسل دیتے وقت ستر رکھا جائے گا اس کو برہنہ نہیں کیا جائے گا
حدیث نمبر: 11195
١١١٩٥ - حدثنا [جرير (بن) (١) عبد الحميد عن مغيرة عن حماد من [إبراهيم قال: إذا (غسّل) (٢) البيت جعل بينه وبين (السماء) (٣) سترة] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں جب میت کو غسل دیا جائے تو اس کے آسمان کے درمیان سترہ بنایا جائے۔
حدیث نمبر: 11196
١١١٩٦ - حدثنا (أزهر) (١) السمان عن ابن عون (٢) (أن) (٣) محمدًا كان يستر الميت (بجهده) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد میت کا ستر رکھتے تھے طاقت کے ساتھ (کوشش کے ساتھ) ۔
حدیث نمبر: 11197
١١١٩٧ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحسن أنه قال: لا بأس أن ⦗٤٥٤⦘ يغسل (الرجل) (١) في (الفضاء) (٢) وكره أن يغسل الميت كذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ آدمی کو کھلی جگہ میں غسل دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن میت کو اس طرح غسل دینے کو ناپسند سمجھا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 11198
١١١٩٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ابن جريج عن محمد بن علي قال: غسل النبي ﷺ في قميص (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قمیص میں غسل دیا۔
حدیث نمبر: 11199
١١١٩٩ - حدثنا أبو داود عن (همام عن أيوب) (١) قال: قال (لي أبو) (٢) قلابة: استره ما استطعت.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے مجھ سے فرمایا : جس قدر ہو سکے میت کا ستر رکھو۔
حدیث نمبر: 11200
١١٢٠٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد عن عبد اللَّه بن الحارث قال: غسل النبي ﷺ (علي) (١) (وعلى النبي ﷺ) (٢) قميصه، وعلى يد علي خرقة يغسله بها، يدخل يده تحت القميص فيغسله والقميص عليه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غسل دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوپر آپ کی قمیص تھی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں کپڑے کا ایک ٹکڑا تھا اس کے ساتھ غسل دے رہے تھے، حضرت علی رضی اللہ عنہاپنا ہاتھ قمیص کے نیچے لے جا کر آپ کو غسل دے رہے تھے اس وقت بھی قمص، آپ کے جسم کے اوپر تھی۔
حدیث نمبر: 11201
١١٢٠١ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن جعفر عن أبيه قال: لما أرادوا أن يغسلوا النبي ﷺ كان عليه قميص فأرادوا أن ينزعوه، (فسمعوا) (١) نداء من البيت: لا تنزعوا القميص (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام نے جب آپ کو غسل دینے کا ارادہ فرمایا تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم مبارک پر قمیص تھی۔ صحابہ کرام نے اس کو اتارنے کا ارادہ کیا تو گھر کے اندر سے (غیبی) آواز آئی کہ قمیص کو مت اتارو۔
حدیث نمبر: 11202
١١٢٠٢ - حدثنا (حميد) (١) بن عبد الرحمن عن زهير عن أبي إسحاق عن الضحاك قال: لا تجردوني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مجھے برہنہ کر کے غسل نہ دینا۔