حدیث نمبر: 11191
١١١٩١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن أبي قلابة عن قبيصة بن ذؤيب أن النبي ﷺ أغمض أبا سلمة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قبیصہ بن ذؤیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو سلمہ کی آنکھیں (ان کے انتقال کے بعد) بند فرمائیں۔
حدیث نمبر: 11192
١١١٩٢ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد عن يحيى بن أبي راشد (النصري) (١) قال: قال عمر حين حضرته الوفاة لابنه: إذا قبضت (فأغمضني) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابو راشد البصری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کی وفات کا وقت قریب ہوا تو اپنے بیٹے سے فرمایا : جب میری روح قبض کرلی جائے تو میری آنکھیں بند کردینا۔
حدیث نمبر: 11193
١١١٩٣ - حدثنا ابن نمير عن (ابن) (١) جريج عن (ابن) (٢) شهاب قال: ⦗٤٥٣⦘ أغمض رسول اللَّه ﷺ عين رجل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن شھاب فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کی آنکھیں (مرنے کے بعد) بند فرمائیں۔
حدیث نمبر: 11194
١١١٩٤ - حدثنا ابن نمير عن ابن جريج عن عطاء (أو) (١) غيره قال: قال عمر: لقنوا موتاكم لا إله إلا اللَّه وأغمضوا أعينهم إذا ماتوا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ اپنے مردوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرو اور جب وہ مرجائیں تو ان کی آنکھیں بند کردو۔