حدیث نمبر: 11168
١١١٦٨ - [حدثنا أبو خالد الأحمر عن يزيد بن كيسان عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لقنوا موتاكم لا إله إلا اللَّه] (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اپنے مردوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرو۔
حدیث نمبر: 11169
١١١٦٩ - حدثنا (إسماعيل بن علية) (١) عن يونس عن الحسن قال عمر: احضروا موتاكم وذكروهم لا إله إلا اللَّه فإنهم يرون ويقال لهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں اپنے مردوں کے پاس حاضر ہوا کرو اور ان کو لا الہ الا اللہ یاد دلایا کرو (تلقین کیا کرو) بیشک وہ دیکھتے ہیں اور ان سے کہا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 11170
١١١٧٠ - حدثنا سفيان بن عيينة عن منصور بن صفية عن أمه عن عائشة ⦗٤٤٧⦘ (قالت) (١): (لقنوا) (٢) موتاكم لا إله إلا اللَّه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اپنے مردوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرو۔
حدیث نمبر: 11171
١١١٧١ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن إبراهيم قال: لما ثقل علقمة قال: أقعدوا عندي من يذكرني: لا إله إلا اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں حضرت علقمہ کا جب نزع کا وقت آیا تو آپ نے فرمایا میرے پاس وہ بیٹھے جو مجھے لا الہ الا اللہ یاد دلائے اور اسکی تلقین کرے۔
حدیث نمبر: 11172
١١١٧٢ - حدثنا سفيان بن عيينة عن حصين عن إبراهيم قال: أوصى علقمة (الأسود) (١) أن لقني لا إله إلا اللَّه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے حضرت اسود کو وصیت فرمائی کہ مجھے لا الہ الا اللہ کی تلقین کرو۔
حدیث نمبر: 11173
١١١٧٣ - [حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن ابن جريج عن عطاء أو غيره قال: قال عمر: لقنوا موتاكم: لا إله إلا اللَّه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں اپنے مردوں کو لا الہ الا اللہ کے تلقین کرو۔
حدیث نمبر: 11174
١١١٧٤ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: كان يستحب أن يلقن البيت قال: نعم (حسن) (١) إني لأحب ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ میت کو تلقین کرنا مستحب ہے ؟ آپ نے فرمایا جی ہاں اچھا ہے اور میں بھی اس کو پسند کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 11175
١١١٧٥ - حدثنا غندر (عن) (١) (شعبة) (٢) عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل إذا (مرض) (٣) ثقل قال: كانوا يحبون (أن لا) (٤) يخلوه (وحده) (٥) ⦗٤٤٨⦘ (ويتعقبونه) (٦) إذا قام ناس جاء آخرون ويلقنونه لا إله إلا اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب آدمی کی بیماری بڑھ جائے تو وہ (صحابہ کرام ) پسند کرتے تھے کہ اس کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور اس کی مدد کی جائے، جب کچھ لوگ چلیں جائیں تو دوسرے آجائیں اور اس کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کریں۔
حدیث نمبر: 11176
١١١٧٦ - حدثنا خالد بن مخلد عن (سليمان) (١) بن بلال قال: حدثنا عمارة بن غزية الأنصاري عن يحيى بن عمارة عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لقنوا موتاكم لا إله إلا اللَّه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید الخدری سے مروی ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اپنے مرنے والوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرو۔
حدیث نمبر: 11177
١١١٧٧ - حدثنا مروان بن معاوية عن ابن عون عن إبراهيم أن الأسود أوصى رجلًا فقال: إن استطعت أن يكون، (آخر ما أقول) (١) لا إله إلا اللَّه فافعل ولا تجعلوا في قبري آجرًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود نے ایک شخص کو وصیت فرمائی اور کہا : اگر تو استطاعت رکھے اس بات کی کہ میرا آخری کلمہ لا الہ الا اللہ ہوجائے تو ایسا ضرور کرنا اور میری قبر کو پختہ نہ بنانا۔
حدیث نمبر: 11178
١١١٧٨ - حدثنا أبو بكر [(قال: [نا) (١) محمد] (٢) بن بشر] (٣) عن عبد اللَّه بن الوليد قال: (حدثنا) (٤) النضر بن قيس عن رجل من أهل المدينة عن عبد اللَّه بن جعفر أن رجلًا اشتكى فقال: لقنوه لا إله إلا اللَّه فإنها من كانت آخر كلامه دخل الجنة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن جعفر سے ایک شخص نے آ کر مریض کی تکلیف کا تذکرہ کیا، آپ نے فرمایا اس کو لا الہ الا اللہ کی تلقنہ کرو، بیشک جس کا آخری کلمہ لا الہ الا اللہ ہوگیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔
حدیث نمبر: 11179
١١١٧٩ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن زاذان (قال) (١): من قال لا إله إلا اللَّه عند موته دخل الجنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زاذان فرماتے ہیں جس شخص نے مرتے وقت لا الہ الا اللہ کہا وہ جنت میں داخل ہوگا۔
حدیث نمبر: 11180
١١١٨٠ - حدثنا ابن علية عن خالد قال: حدثني الوليد بن مسلم عن (حمران) (١) عن عثمان قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من مات وهو يعلم أن لا إله إلا اللَّه دخل الجنة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص اس حال میں دنیا سے رخصت ہوا کہ وہ لا الہ الا اللہ کو جانتا اور مانتا تھا جنت میں داخل ہوگا۔
حدیث نمبر: 11181
١١١٨١ - حدثنا معاوية بن هشام قال: (حدثني) (١) شريك عن عاصم (عن) (٢) المسيب بن رافع عن عبد اللَّه (قال) (٣): لقنوا موتاكم لا إله إلا اللَّه فإنها (لا تكون) (٤) آخر كلام (امرئ) (٥) مسلم إلا حرمه اللَّه على النار (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت المسیب بن رافع سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ اپنے مرنے والوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرو، بیشک جس مسلمان کا آخری کلمہ یہ ہوا اس پر جہنم کی آگ حرام ہے۔