حدیث نمبر: 11165
١١١٦٥ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا إذا حضروا الرجل يموت أخرجوا الحيض.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام کسی میت کے پاس حاضر ہوتے تو حائضہ عورتوں کو باہر نکال دیتے۔
حدیث نمبر: 11166
١١١٦٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة (جاءته) (١) ⦗٤٤٦⦘ امرأة (فقالت) (٢): إني (أعالج) (٣) مريضًا فأقوم عليه وأنا حائض فقال (لها) (٤): نعم (فإذا) (٥) حضر فاجتنبي رأسه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے حضرت علقمہ کے پاس ایک عورت آئی اور عرض کیا میں مریض کا علاج کرتی ہوں تو کیا میں حائضہ ہونے کی حالت میں اس کے پاس کھڑی ہوسکتی ہوں ؟ آپ نے فرمایا ہاں جب وہ تمہارے پاس لایا جائے تو اس کے سر سے اجتناب کرو۔
حدیث نمبر: 11167
١١١٦٧ - حدثنا ابن أبي عدي عن أشعث عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن (تحضر) (١) الحائض الميت.
مولانا محمد اویس سرور
حسن حائضہ عورت کے میت کے پاس حاضر ہونے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔