حدیث نمبر: 11158
١١١٥٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شقيق عن أم سلمة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا حضرتم المريض أو الميت فقولوا خيرًا، فإن الملائكة يؤمنون على ما تقولون" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم لوگ مریض یا میت کے پاس جاؤ تو اچھی بات کہو، کیونکہ جو تم کہتے ہو ملائکہ اس پر اٰمین کہتے ہیں۔
حدیث نمبر: 11159
١١١٥٩ - حدثنا حفص بن غياث عن المجالد عن الشعبي قال: كانت الأنصار يقرؤون عند الميت بسورة البقرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ انصار (صحابہ کرام ) میت کے پاس سورة البقرہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 11160
١١١٦٠ - حدثنا ابن علية عن هشام عن حفصة بنت سيرين عن أم الحسن (قالت) (١): كانت عند أم سلمة انظر في رأسها فجاء إنسان فقال: (فلان) (٢) (في) (٣) الموت فقالت لها: انطلقي فإذا احتضر فقولي: السلام على المرسلين والحمد للَّه رب العالمين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام الحسن فرماتی ہیں کہ میں حضر ت ام سلمہ کے پاس موجود تھی اور ان کے سر کو دیکھ رہی تھی۔ ایک شخص نے آ کر کہا فلاں آدمی مرنے والا ہے۔ آپ نے مجھ سے فرمایا کہ اس کے پاس جاؤ، جب اس کا سانس اکھڑنے لگے تو یہ کہو : سلام ہو رسولوں پر اور تمام تعریفیں رب العالمین کے لئے ہیں۔
حدیث نمبر: 11161
١١١٦١ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: نبئت أن محمد بن سيرين حضر بعض أهله وهو في الموت فجعل يقول: قولوا سلامًا، (قولوا: سلامًا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون سے مروی ہے کہ حضر ت محمد بن سیرین اپنے اھل میں سے کسی کی وفات پر حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا : لوگو ! سلام کہو، لوگو ! سلام کہو۔
حدیث نمبر: 11162
١١١٦٢ - حدثنا عقبة بن خالد عن موسى (بن) (١) محمد (بن) (٢) إبراهيم عن أبيه عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا دخلتم على المريض فنفسوا له في الأجل فإن ذلك (لا) (٣) يرد شيئًا وهو يُطَيِّب نفْس المريض" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم مریض کے پاس جاؤ تو اس کو موت کے بارے میں تسلی دو ، بیشک یہ بات کوئی چیز رد نہیں کرتی لیکن مریض خوش کرتی ہے۔
حدیث نمبر: 11163
١١١٦٣ - حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن حسان بن إبراهيم عن أمية الأزدي عن جابر بن زيد أنه كان (يقرأ) (٢) عند الميت سورة الرعد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امیہ ازدی سے مروی ہے کہ حضرت جابر بن زید میت کے پاس سورة الرعد کی تلاوت فرماتے ۔
حدیث نمبر: 11164
١١١٦٤ - حدثنا علي بن (الحسن) (١) بن شقيق عن ابن (المبارك) (٢) عن التيمي عن أبي عثمان وليس بالنهدي عن أبيه عن (معقل) (٣) بن يسار قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (اقرأوها) (٤) عند (موتاكم) (٥) " -يعني يس- (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معقل بن یسار سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اپنے مردوں کے پاس سورة یٰسٓ پڑھو۔