حدیث نمبر: 11151
١١١٥١ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن أشعث بن أبي الشعثاء (المحاربي) (١) عن معاوية بن سويد عن البراء بن عازب قال: (أمرنا) (٢) رسول اللَّه ﷺ بعيادة المريض واتباع الجنائز (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں مریض کی عیادت اور جنازے کے ساتھ چلنے کا حکم فرمایا۔
حدیث نمبر: 11152
١١١٥٢ - حدثنا وكيع عن همام عن قتادة عن أبي عيسى الأسواري عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "عودوا المريض (واتبعوا) (١) الجنازة (تُذكِّركم) (٢) الآخرة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مریض کی عیادت کرو اور جنازے کے ساتھ چلو اس سے تمہیں آخرت کی یاد آئے گی۔
حدیث نمبر: 11153
١١١٥٣ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (للمسلم) (١) على المسلم (أن) (٢) (يعوده) (٣) إذا مرض ⦗٤٤٢⦘ (ويحضر) (٤) جنازته" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مسلمان کا مسلمان پر حق ہے کہ جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے اور اس کے جنازے میں شریک ہو۔
حدیث نمبر: 11154
١١١٥٤ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد اللَّه بن مسلم عن عبد الرحمن بن سابط (عن جابر) (١) قال: قلنا: يا رسول اللَّه كيف أصبحت؟ قال: "بخير من رجل (لم يصبح) (٢) صائمًا ولم (يعد) (٣) (سقيمًا) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے صبح کرتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آدمی کیلئے خیر نہیں ہے اگر وہ روزے کی حالت میں صبح نہ کرے اور مریض کی عیادت نہ کرے۔
حدیث نمبر: 11155
١١١٥٥ - حدثنا وكيع عن سلمة بن وردان قال: سمعت أنس بن مالك يقول: (قال) (١) رسول اللَّه ﷺ لأصحابه: "من شهد منكم جنازة؟ " [قال عمر: أنا، (قال: "من عاد) (٢) منكم مريضًا؟ " (قال عمر: أنا قال) (٣): "من تصدق؟ " قا (ل عمر: أنا، قال) (٤): "من أصبح (منكم) (٥) (٦) صائمًا؟ " قال عمر: أنا] (٧)، قال ⦗٤٤٣⦘ النبي ﷺ: "وجبت (وجبت) (٨) " (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ایک مرتبہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام سے دریافت فرمایا : تم میں سے جنازہ میں کون حاضر ہوا ہے ؟ حضر ت عمر نے عرض کیا میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا : تم میں سے مریض کی عیادت کس نے کی ہے ؟ حضرت عمر نے عرض کیا میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا : صدقہ کس نے کیا ہے ؟ حضرت عمر نے عرض کیا میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا : تم میں سے کس نے روزے کی حالت میں صبح کی ؟ حضرت عمر نے عرض کیا میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : واجب ہوگئی، واجب ہوگئی (جنت) ۔
حدیث نمبر: 11156
١١١٥٦ - حدثنا محمد بن بشر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من حقِّ المسلم على المسلم شهود الجنازة وعيادة المريض" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مسلمان کا مسلمان پر حق ہے کہ اس کے جنازے میں شریک ہو۔ اور مریض کی عیادت کرے۔