حدیث نمبر: 11108
١١١٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن مهدي عن المثنى قال: (قُرِئ) (٢) علينا كتاب عمر بن عبد العزيز ولا يعشر الخمر مسلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مثنیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کا مکتوب ہمارے سامنے پڑھا گیا (اس میں تحریر تھا) مسلمان شراب پر عشر وصول نہیں کرے گا۔
حدیث نمبر: 11109
١١١٠٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: يعشر الخمر ويضاعف عليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ شراب پر عشر وصول کیا جائے گا اور دو گنا وصول کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 11110
١١١١٠ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن إبراهيم بن عبد الأعلى عن سويد بن (غفلة) (١) أن عمال عمر كتبوا إليه في شأن الخنازير والخمر يأخذونها في الجرية فكتب عمر أن ولوها أربابها (٢). (تم كتاب الزكاة (بحمد اللَّه تعالى)) (٣) (٤)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر کے عمال نے حضرت عمر کو خنزیروں اور شراب کے متعلق پوچھا کہ وہ اس میں جزیہ وصول قبول کریں یا نہیں ؟ حضرت عمر نے جواب تحریر فرمایا کہ اگر ان کے مالکوں کو ان کا والی بناؤ۔