کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص کسی سے سوال کرتے وقت یوں کہے کہ میں تجھ سے اللہ کیلئے سوال کرتا ہوں
حدیث نمبر: 11104
١١١٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) وكيع قال: نا محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة عن يعقوب بن عاصم عن عبد اللَّه بن عمرو قال: من سئل باللَّه فأعطى فله (سبعون) (٢) أجرًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص سے اللہ کا واسطہ دے کر سوال کیا گیا اور اس نے سوال کرنے والے کو عطا کردیا تو اس کے لئے ستر ٧٠ اجر ہیں۔
حدیث نمبر: 11105
١١١٠٥ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن ابن جريج عن عطاء أنه ⦗٤٢٢⦘ كره أن يسأل بوجه اللَّه أو (بالقرآن) (٢) (شيئًا) (٣) من أمر الدنيا.
حدیث نمبر: 11106
١١١٠٦ - حدثنا حماد بن مسعدة عن يزيد مولى سلمة قال: كان سلمة لا يسأله إنسان بوجه اللَّه شيئًا إلا أعطاه ويكرهها ويقول: هي (إلحاف) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید جو حضرت سلمہ کے غلام ہیں وہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمہ سے جو شخص بھی اللہ کا واسطہ دے کر سوال کرتا اس کو عطا فرماتے ، لیکن اس کو ناپسند سمجھتے اور فرماتے یہ (فاقے پر صبر نہ کرنا اور لوگوں سے سوال کرنا) الحاف ہے۔
حدیث نمبر: 11107
١١١٠٧ - حدثنا علي بن مسهر عن ليث عن مجاهد عن عبد اللَّه بن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من سأل باللَّه فأعطوه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو اللہ کا واسطہ دے کر سوال کرے اس کو عطا کردینا چاہئے۔