حدیث نمبر: 11102
١١١٠٢ - حدثنا عبد السلام عن (عمرو) (١) بن مساور عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن يعجل الرجل صدقة الفطر (قبل الفطر) (٢) بيوم أو (يومين) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مساور سے مروی ہے کہ حسن صدقۃ الفطر کو یوم عید سے ایک دو دن قبل ادا کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 11103
١١١٠٣ - حدثنا أبو أسامة قال: (حدثنا) (١) (عبيد اللَّه) (٢) بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا جلس من يقبض (زكاة) (٣) (الفطرة قبل) (٤) (الفطر) (٥) بيوم أو يومين (أعطاها إياه) (٦) (قبل يوم الفطر بيوم أو يومين) (٧)، ولا يرى بذلك بأسًا (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے مروی ہے کہ یوم فطر سے ایک دو دن پہلے صدقۃ الفطر لینے والا بیٹھ جاتا تو اس کو ایک دو دن پہلے ہی صدقۃ الفطر ادا کیا جاتا۔ اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس میں کوئی حرج والی بات نہ سمجھتے۔