حدیث نمبر: 11076
١١٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن إدريس عن أشعث عن الزهري قال: أخذ رسول اللَّه ﷺ من مجوس هجر من كل حالم دينارًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجوسیوں کے ہر بالغ سے ایک دینار جزیہ وصول فرمایا۔
حدیث نمبر: 11077
١١٠٧٧ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: قال عمر وهو في مجلس بين القبر والمنبر: ما أدري كيف (أصنع) (١) بالمجوس وليسوا بأهل كتاب؟ ⦗٤١٣⦘ فقال: عبد الرحمن بن عوف: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "سنوا بهم سنة أهل الكتاب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور منبر رسول کے درمیان مجلس میں تشریف فرما تھے، فرمانے لگے مجھے نہیں معلوم کہ مجوسیوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے حالانکہ وہ اہل کتاب میں سے بھی نہیں ہیں ؟ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے فرمایا کہ میں نے خود رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ان کے ساتھ اہل کتاب والا معاملہ کرو۔