کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: دو ولی (امرائ) ایک ہی شخص سے زکوٰۃ ادا کرنے کا مطالبہ کریں تو وہ کس کو ادا کرے
حدیث نمبر: 11075
١١٠٧٥ - حدثنا عفان قال: (حدثنا) (١) حماد بن سلمة قال: أخبرنا حميد عن (حيان) (٢) السلمي قال: قلت لابن عمر: يجيئني مصدقو ابن الزبير (فيأخذون) (٣) (صدقة مالي) (٤) ويجيء مصدقو (نجدة) (٥) فيأخذون. قال: (أيهما) (٦) أعطيت أجزأك (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حیان السلمی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ میرے پاس حضرت عبد اللہ بن زبیر کے زکوٰۃ وصول کرنے والے آتے ہیں اور میرے مال میں سے زکوٰۃ وصول کرتے ہیں۔ اور نجدہ کے مصدق آتے ہیں اور وہ وصول کرتے ہیں (میں کیا کروں ؟ ) آپ نے فرمایا کہ تو جس مرضی کو ادا کر دے تیری طرف سے کافی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11075
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11075، ترقيم محمد عوامة 10868)