حدیث نمبر: 11064
١١٠٦٤ - حدثنا عبد السلام قال: ثنا (يحيى) (١) بن سعيد قال: من السنة في الصدقة أن يؤخذ مع كل بعير (عقال) (٢) ومع كل بعيرين (عقالان) (٣) وقران) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ سنت طریقہ یہ ہے کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا ہر اونٹ کے ساتھ رسی (جس کے ساتھ اس کو باندھا جاتا ہے) بھی لے گا اور دو اونٹوں کے ساتھ دو پاؤں باندھنے والی رسیاں اور ایک دوسری رسی۔
حدیث نمبر: 11065
١١٠٦٥ - حدثنا شريك عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم قال: قال أبو بكر لو منعوني عقالًا مما أعطوا رسول اللَّه ﷺ لجاهدتهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق نے ارشاد فرمایا : اگر وہ لوگ مجھے رسی کا ایک ٹکڑا ادا کرنے سے بھی انکار کردیں جو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیا کرتے تھے تو میں ان کے خلاف جہاد کروں گا۔