کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص زکوٰۃ کے مال سے غلام (باندی) خریدے پھر اسکو آزاد کر دے اور وہ مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے
حدیث نمبر: 11060
١١٠٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا معاذ بن معاذ قال: أخبرنا أشعث عن الحسن أنه قال: في رجل اشترى من زكاته نسمة، فأعتقها، فماتت النسمة وتركت ميراثًا قال: يوجهها في مواضع الزكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے زکوٰۃ کے مال سے غلام (باندی) خریدا اور اس کو آزاد کردیا تو وہ باندی (غلام) مرگئی اور اس نے کچھ میراث چھوڑی تو اس میراث کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کو زکوٰۃ کے مصارف پر خرچ کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11060
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11060، ترقيم محمد عوامة 10853)