حدیث نمبر: 11057
١١٠٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن أنه قال: إذا كان في الأرض بر (و) (٢) شعير كل واحد (منهما) (٣) أقل من خمسة أوساق فإذا جمعهما كان (منهما) (٤) خمسة أوساق أو أكثر كان فيهما الصدقة، لأن كله زرع، فإذا كان بر وزبيب وهو لا يبلغ خمسة أوساق فليس فيه شيء حتى يبلغ من كل صنف خمسة أوساق، فإذا بلغ ففيه العشر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب زمین سے گندم یا جو نکلے اور دونوں میں سے ہر ایک پانچ وسق (خاص مقدار) سے کم ہو اور جب ان دونوں کو جمع کریں پانچ وسق یا اس سے زائد بنتے ہوں تو دونوں پر زکوٰۃ ہے کیونکہ ان میں سے ہر ایک کھیتی ہے۔ اور اگر گندم اور کشمش ہوں اور وہ پانچ وسق نہ بنتے ہوں تو ان پر اس وقت تک کچھ نہیں ہے جب تک کہ ان میں سے ہر ایک پانچ وسق کی مقدار کو پہنچ جائیں۔ جب پانچ وسق ہوجائیں تو اس میں پھر عشر ہے۔