حدیث نمبر: 10947
١٠٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن يزيد بن أبي زياد عن ابن أبي ليلى قال: عيرنا صاع المدينة فوجدناه يزيد مكيالًا على الحجاجي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ صاع حجاجی حضرت عمربن خطاب کا صاع (کے مثل) تھا۔
حدیث نمبر: 10948
١٠٩٤٨ - حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن أبي إسحاق عن موسى بن طلحة قال: الحجاجي: صالح عمر بن الخطاب (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ قفیز حجاجی ایک صاع تھا۔
حدیث نمبر: 10949
١٠٩٤٩ - حدثنا يحيى بن آدم عن أبي شهاب عن حجاج عن فضيل عن إبراهيم قال: (القفيز) (١) الحجاجي هو الصاع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ کفارہ یمین، خریدو فروخت، ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا، عشر اور نصف عشر کی ادائیگی کے بارے میں ابراہیم کا فتویٰ قفیز حجاجی تھا جو کہ ایک صاع کا تھا۔
حدیث نمبر: 10950
١٠٩٥٠ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: ما كان يفتي فيه إبراهيم في كفارة يمين أو (في الشراء أو في) (١) (إطعام) (٢) ستين مسكينًا وفيما قال فيه العشر ونصف العشر، قال: كان يفتي (بالقفيز) (٣) الحجاجي قال: هو الصاع.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق کا صاع آٹھ رطل کا تھا۔ حضرت شریک فرماتے ہیں کہ سات رطل سے زیادہ اور آٹھ سے کم تھا۔
حدیث نمبر: 10951
١٠٩٥١ - حدثنا يحيى بن آدم قال: سمعت (حسنًا) (١) يقول: صاع عمر ثمانية أرطال وقال شريك: "أكثر من سبعة أرطال وأقل من ثمانية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جحیفہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے پاس صدقات وصول کرنے والا بھیجا، انہوں نے ہمارے اغنیاء سے زکوٰۃ وصول کر کے ہمارے فقراء میں تقسیم کردیا۔ اس وقت میں ایک یتیم لڑکا تھا انہوں نے مجھے بھی ایک جوان اونٹنی عطا کی۔