کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے ارشاد {وَیَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ}(زکوٰۃ ادا نہیں کرتے) کا بیان
حدیث نمبر: 10923
١٠٩٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم ⦗٣٦٤⦘ التيمي عن (الحارث بن سويد) (١) عن عبد اللَّه ﴿وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ﴾ [الماعون: ٧]، قال: هو ما (تعاون) (٢) الناس بينهم الفأس والقدر والدلو وأشباهه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اس کا مصداق وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو عاریۃ بھی نہیں دیتے۔
حدیث نمبر: 10924
١٠٩٢٤ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش عن الحكم عن يحيى بن (الجزار) (١) عن أبي (العُبيدين) (٢) عن عبد اللَّه قال: هو ما (تعاور) (٣) الناس بينهم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَیَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ } سے مراد فرض زکوٰۃ ہے، اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عاریت کا سامان مراد ہے۔
حدیث نمبر: 10925
١٠٩٢٥ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد عن علي: ﴿وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ﴾ [الماعون: ٧]، قال: الزكاة المفروضة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ الماعون کا مطلب زکوٰۃ ہے۔
حدیث نمبر: 10926
١٠٩٢٦ - وقال ابن عباس عاريةً المتاع (١).
حدیث نمبر: 10927
١٠٩٢٧ - حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن الحكم عن مجاهد عن علي قال الماعون الزكاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ مال جس کا حق ادا نہ کیا گیا ہو۔
حدیث نمبر: 10928
١٠٩٢٨ - حدثنا وكيع عن سعيد بن عبيد عن علي بن ربيعة عن ابن عمر قال: هو المال الذي لا (يعطى) (١) حقه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ مال جس کا حق ادا نہ کیا گیا ہو۔
حدیث نمبر: 10929
١٠٩٢٩ - حدثنا ابن إدريس عن سعيد بن عبيد عن علي بن (ربيعة) (١) عن ابن عمر قال: هو الذي لا يؤدي حقه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد اصحاب ال نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں کہ الماعون کدال، دیگچی اور ڈول کا نہ دینا ہے۔
حدیث نمبر: 10930
١٠٩٣٠ - حدثنا ابن مهدي عمن سفيان وغندر (عن) (١) شعبة عن أبي إسحاق عن (سعد) (٢) بن عياض عن أصحاب النبي ﷺ أنهم قالوا: (الماعون) منع الفأس والقدر والدلو (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام عطیہ فرماتی ہیں کہ اس سے مراد پیشہ ہے۔
حدیث نمبر: 10931
١٠٩٣١ - حدثنا يحيى بن سعيد عن جابر بن (صبح) (١) عن أم (شراحيل) (٢) عن أم عطية (قالت) (٣): (المهنة) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ الماعون کدال، دیگچی اور ڈول کا نہ دینا ہے۔
حدیث نمبر: 10932
١٠٩٣٢ - حدثنا ابن علية عن ليث عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: (الماعون) منع الفأس والقدر والدلو (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نہ لوٹا اس کے اھل اس کے بعد۔
حدیث نمبر: 10933
١٠٩٣٣ - حدثنا ابن علية عن ليث عن مجاهد عن ابن عباس قال: لم (يجيء) (١) أهلها (بعد) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ دیگچی اور پن چکی ہے، اور بعض حضرات فرماتے ہیں اس سے مراد کدال ہے۔
حدیث نمبر: 10934
١٠٩٣٤ - حدثنا جرير عن إبراهيم قال: القدر والرحى وقال بعضهم: (الفأس) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اس سے مراد زکوٰۃ ہے۔
حدیث نمبر: 10935
١٠٩٣٥ - حدثنا وكيع عن سلمة بن (نبيط) (١) عن الضحاك قال: الزكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ دیگچی اور ڈول مراد ہیں۔
حدیث نمبر: 10936
١٠٩٣٦ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن الحارث عن عبد اللَّه قال: القدر والدلو (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے اسی کے مثل منقول ہے۔
حدیث نمبر: 10937
١٠٩٣٧ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن عبد اللَّه مثله (١).
حدیث نمبر: 10938
١٠٩٣٨ - حدثنا وكيع (عن عبد اللَّه) (١) عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن أبي المغيرة عن ابن عمر قال: هي الزكاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث کی مثل منقول ہے۔
حدیث نمبر: 10939
١٠٩٣٩ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن سعيد بن جبير عن ابن عباس مثل حديث ابن مسعود (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن الجزار فرماتے ہیں کہ ابو العبیدین نے حضرت عبد اللہ سے الماعون کے متعلق دریافت فرمایا، آپ نے فرمایا اس سے مراد کدال، دیگچی اور ڈول ہے۔
حدیث نمبر: 10940
١٠٩٤٠ - حدثنا وكيع عن الأعمش (عن الحكم) (١) عن يحيى بن (الجزار) (٢) ⦗٣٦٧⦘ أن أبا (العُبيدين) (٣) سأل عبد اللَّه عن (الماعون)، (قال) (٤): هو الفأس والقدر والدلو (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الحنفیہ سے مروی ہے کہ الماعون سے مراد زکوٰۃ ہے۔
حدیث نمبر: 10941
١٠٩٤١ - [حدثنا وكيع عن إسماعيل عن (أبي) (١) (عمر) (٢) عن يحيى (عن) (٣) ابن الحنفية قال: الماعون الزكاة] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ الماعون سے قریش کی زبان میں مال ہے۔
حدیث نمبر: 10942
١٠٩٤٢ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: (الماعون) هو المال بلسان قريش.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بسام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے الماعون کے متعلق دریافت فرمایا۔ آپ نے فرمایا وہ کدال، دیگچی اور ڈول ہے۔
حدیث نمبر: 10943
١٠٩٤٣ - حدثنا وكيع عن (بسام) (١) قال: سألت عكرمة عن (الماعون) فقال: الفأس والقدر والدلو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس سے مراد سامان ہے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ مراد ہے۔
حدیث نمبر: 10944
١٠٩٤٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد عن ابن عباس قال: هو المتاع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ الماعون سے مراد فرض زکوٰۃ ہے۔
حدیث نمبر: 10945
١٠٩٤٥ - وقال علي: هو الزكاة (١).
حدیث نمبر: 10946
١٠٩٤٦ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: (الماعون) الزكاة المفروضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ ہم نے مدینہ منورہ کے صاع کی پیمائش کی تو اس کو صاع حجاجی (حجاج بن یوسف کا صاع) سے کیل میں زیادہ پایا۔