کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول {وَالَّذِینَ فِی أَمْوَالِہِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ} کا بیان
حدیث نمبر: 10917
١٠٩١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن (عاصم) (١) (بن) (٢) محمد في قوله: ﴿وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ﴾ [المعارج: ٢٤]، قال: الزكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے قول { وَالَّذِینَ فِی أَمْوَالِہِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ} سے مراد فرض زکوٰۃ ہے۔
حدیث نمبر: 10918
١٠٩١٨ - حدثنا سهل بن (يوسف عن) (١) عمرو عن الحسن ﴿وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ﴾، قال: الزكاة المفروضة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ (صحابہ کرام ) جب نکالے جاتے ان کیلئے بخشش (عطایا) تو اس میں سے صدقہ کرتے۔
حدیث نمبر: 10919
١٠٩١٩ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي الهيثم عن إبراهيم قال: كانوا إذا (خرجت) (١) أعطياتهم تصدقوا منها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ ولید بن عبد الملک نے اہل ذمہ میں سے ایک شخص جس کی کنیت ابوعائشہ رضی اللہ عنہا تھی اس کے بیس ہزار (درہم) لیے اور بیت المال میں داخل کردیئے۔ پھر جب حضرت عمر بن عبد العزیز خلیفہ بنے اس کا بیٹا آپ کے پاس آیا اور اپنی مظلومیت کی داستان آپ تک پہنچائی۔ آپ نے میمون کو لکھا کہ اس کا مال اس کو واپس لوٹا دو اور اس سال کی زکوٰۃ بھی وصول کرلو۔ اگر یہ مال ضمار (وہ مال اور قرض جس کے واپس ملنے کی امید نہ ہو) نہ ہوتا تو میں گزرے ہوئے سالوں کی زکوٰۃ بھی وصول کرتا۔