کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: عشر وصول کرنے والا قسم اٹھوائے گا یا کسی سے تفتیش کرے گا
حدیث نمبر: 10875
١٠٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن (العوام) (١) عن الزبرقان عن عبد اللَّه بن (معقل) (٢) أنه كان على العشور، فكان يستحلفهم، فمر (به) (٣) أبو وائل فقال: لم تستحلف الناس على أموالهم (ترمي) (٤) بهم في جهنم؟ (فقال) (٥): إني لو لم أستحلفهم لم يعطوا شيئًا قال: إنهم (إن) (٦) لا يعطوك خير من أن تستحلفهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن معقل عشر وصول کرنے پر مقرر تھے، وہ ان سے قسم لیا کرتے تھے۔ حضرت ابو وائل ان کے پاس سے گذرے تو ان سے فرمایا لوگوں سے قسم نہ لیا کرو ان کے مال کے بارے میں کیوں ان کو جہنم میں پھینکتے ہو ؟ حضرت عبد اللہ بن معقل نے فرمایا کہ اگر میں قسم نہ لوں تو وہ کچھ بھی ادا نہ کریں۔ آپ نے فرمایا کہ ان کا کچھ نہ ادا کرنا اس بات سے بہتر ہے کہ تم ان سے قسم اٹھواؤ۔
حدیث نمبر: 10876
١٠٨٧٦ - حدثنا (١) حفص عن إسماعيل عن أبي إسحاق قال: كان مسروق ⦗٣٥١⦘ على السلسلة، فكان من مر به، فأعطاه شيئًا (قبل) (٢) منه، ويقول: (هل) (٣) معك شيء لنا فيه حق؟ فإن قال: نعم وإلا (قال) (٤) (له) (٥): اذهب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق سے مروی ہے کہ حضرت مسروق سلسلہ نامی مقام پر تھے۔ جو شخص بھی آپ کے پاس سے گذرتا تو وہ جو کچھ آپ کو دیتا آپ قبول فرما لیتے اور فرماتے کہ تیرے پاس جو ہے کیا اس میں ہمارا حق ہے ؟ اگر وہ کہتا کہ ہاں (تو وصول فرما لیتے) وگرنہ اس کو فرماتے کہ چلا جا۔
حدیث نمبر: 10877
١٠٨٧٧ - حدثنا (معتمر) (١) عن قوة عمن حديثه (قال) (٢): مررت على (حميد ابن) (٣) عبد الرحمن بسفينة فما تركني حتى استحلفني ما فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قرہ سے مروی ہے کہ میں حضرت حمید بن عبد الرحمن کے پاس سے کشتی میں گذرا۔ فرماتے ہیں کہ جب تک مجھ سے قسم نہ اٹھوائی کہ اس میں کیا ہے مجھے نہیں چھوڑا۔
حدیث نمبر: 10878
١٠٨٧٨ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن إبراهيم بن (المهاجر) (١) عن أبيه عن زياد ابن (حدير) (٢) قال: بعثني عمر على العشور، وأمرني أن لا أفتش أحدًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن حدیر فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر فاروق نے عشر وصول کرنے کیلئے بھیجا اور مجھے حکم فرمایا کہ کسی سے تفتیش نہ کرنا۔
حدیث نمبر: 10879
١٠٨٧٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن طاوس قال: إنما كان العاشر يرشد ابن السبيل ومن أتاه بشيء قبله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ عشر وصول کرنے والا تو مسافر کو مشورہ دیگا اور رہنمائی کرے گا، اور جو شخص اس کے پاس کچھ لے کر آئے گا وہ اس سے وصول کرلے گا۔