حدیث نمبر: 10870
١٠٨٧٠ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء متى يخرص النخل قال: حين يطعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ کھجوروں کا تخمینہ کب لگایا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا جب وہ کھانے کے قابل ہوجائیں اور کھائی جانے لگیں۔
حدیث نمبر: 10871
١٠٨٧١ - حدثنا محمد بن بكر قال: قال ابن جريج: كذلك أخبرنا عبد اللَّه بن فلان أن النبي ﷺ أمر (بخرص) (١) خيبر (حين) (٢) طاب تمرهم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن فلاں سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر میں تخمینہ لگانے والے کو حکم فرمایا جب ان کی کھجوریں پک کر اچھی ہو جائں اس وقت تخمینہ لگاؤ۔ حضرت ابن شہاب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ خیبر والوں کیلئے تخمینہ لگایا جائے جب ان کی پہلی کھجوریں پک جائیں۔
حدیث نمبر: 10872
١٠٨٧٢ - فقال: وقال ابن شهاب: أمر النبي ﷺ أن يخرص خيبر حين (طاب) (١) (٢) أول التمر (٣).