کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ایک صاع جو یا کھجور یا ایک صاع گیہوں ہے
حدیث نمبر: 10647
١٠٦٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (٢) بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: فرض رسول اللَّه ﷺ (صدقة الفطر صاعا من تمر أو صاعًا من شعير على كل عبد أو حر صغير أو كبير) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقۃ الفطر ہر آزاد اور غلام، چھوٹے اور بڑے پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع کشمش مقرر فرمایا۔
حدیث نمبر: 10648
١٠٦٤٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن (ابن) (١) أبي سرح عن أبي سعيد الخدري في صدقة الفطر قال: إني واللَّه (لا أخرج) (٢) إلا ما كنا نخرج على عهد رسول اللَّه ﷺ (صاعًا) (٣) (من) (٤) تمر أو (صاعًا) (٥) (من) (٦) شعير أو صاع زبيب أو صاع أقط (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید الخدری فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم ہم صدقۃ الفطر نہیں ادا کرتے مگر جتنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ادا کیا کرتے تھے، اور وہ ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو یا ایک صاع کشمش یا ایک صاع پنیر ہے۔
حدیث نمبر: 10649
١٠٦٤٩ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: (إن) (١) أحب (إليَّ) (٢) إذا وسع اللَّه على الناس أن يتموا صاعًا من قمح ⦗٢٩١⦘ (عن) (٣) كل إنسان (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں یہ بات پسند کرتی ہوں کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے وسعت عطاء فرمائی ہوئی ہے وہ ہر شخص کی طرف سے مکمل ایک صاع گیہوں صدقۃ الفطر ادا کرے۔
حدیث نمبر: 10650
١٠٦٥٠ - حدثنا جرير عن عاصم عن أبي العالية قال: (على) (١) كل إنسان صاع من قمح في صدقة الفطر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں ہر شخص صدقۃ الفطر مکمل ایک صاع گیہوں ادا کرے۔
حدیث نمبر: 10651
١٠٦٥١ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي إسحاق قال: سمعت مسروقًا يقول: (صدقة الفطر) (١) (صاع صاع) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مسروق سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ایک ایک صاع ہے۔
حدیث نمبر: 10652
١٠٦٥٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي إسحاق قال: سمعت أبا عبد الرحمن يقول: صاع صاع (عن) (١) كل صغير وكبير (مكتوب) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
اسحاق فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد الرحمن سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ ہر چھوٹے، بڑے پر صدقۃ الفطر ایک ایک صاع واجب ہے۔
حدیث نمبر: 10653
١٠٦٥٣ - حدثنا أبو داود عن شعبة عن أبي إسحاق قال: كتب إلينا ابن الزبير ﴿بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ﴾ [الحجرات: ١١]، صدقة الفطر: صاع صاع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر نے ہماری طرف لکھا اور اسمیں آیت { بِئْسَ الْاِسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْاِِیْمَانِ } تحریر تھی اور یہ بھی تحریر تھا کہ صدقۃ الفطر ایک ایک صاع ہے۔
حدیث نمبر: 10654
١٠٦٥٤ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة (قال): صدقة الفطر عن الصغير والكبير والحر (والمملوك) (١) والذكر والأنثى، (قال) (٢): إن كانوا ⦗٢٩٢⦘ (يعطون) (٣) حتى يعطون عن (الحبل) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ہر چھوٹے، بڑے پر، ہر آزاد و غلام پر اور ہر مرد اور عورت پر ہے۔ تحقیق وہ ادا کرتے تھے یہاں تک کہ وہ حمل کی طرف سے بھی صدقۂ فطر ادا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 10655
١٠٦٥٥ - حدثنا حفص عن عاصم عن الشعبي وأبي العالية وابن سيرين قالوا صدقة الفطر عن الصغير والكبير والحر والعبد والشاهد والغائب والذكر والأنثى والغني والفقير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام شعبی ، حضرت ابو العالیہ اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ہر چھوٹے، بڑے پر، ہر آزاد و غلام پر، ہر حاضر و غائب پر اور ہر مرد اور عورت اور ہر فقیر اور غنی پر لازم ہے۔
حدیث نمبر: 10656
١٠٦٥٦ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن أبي إسحاق) (١) عن الحارث عن علي قال: هي على من (أطاق) (٢) الصوم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر ان پر ہے جو روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہوں۔
حدیث نمبر: 10657
١٠٦٥٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (عبد الأعلى) عن أبي عبد الرحمن عن علي قال: صدقة الفطر على من (تجري) (١) (عليه) (٢) نفقتك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
صدقہ فطر ہر اس شخص کی طرف سے ہے جس کا نفقہ تجھ پر ہے۔
حدیث نمبر: 10658
١٠٦٥٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن التيمي عن (أبي) (١) مجلز عن (ابن) (٢) (عمر) (٣) أنه كان يستحب التمر في زكاة الفطر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ صدقۃ الفطر میں کھجور ادا کی جائے۔
حدیث نمبر: 10659
١٠٦٥٩ - حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن ابن سيرين قال: (تجزئ) (١) في ⦗٢٩٣⦘ صدقة الفطر الحنطة والشعير والتمر والزبيب (والسلت) (٢) وشك في (السويق والدقيق) (٣) وقال: من كل هذا سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر گندم، جو، کھجور کشمش اور گیہوں سے ادا کرسکتے ہیں۔ اور انہوں نے آٹے اور ستو کے متعلق شک فرمایا۔ راوی فرماتے ہیں کہ یہ سب کے سب برابر ہیں۔ (جس سے مرضی صدقۃ الفطر ادا کر دے) ۔