کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات نے زکوٰۃ دوسرے شہر میں منتقل کرنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 10601
١٠٦٠١ - حدثنا [وكيع عن أبي خلدة] (١) عن أبي العالية أنه بعث بصدقة ماله إلى المدينة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو خلدہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو العالیہ اپنے مال کی زکوٰۃ (دوسرے شہر سے) مدینہ بھیجی۔
حدیث نمبر: 10602
١٠٦٠٢ - حدثنا هشيم (عن) (١) أبي (ساسان) (٢) عن ابن جريج عن عطاء قال: هم المسلمون، فأعطه حيث شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سب مسلمان ہیں تو جس کو چاہے اپنی زکوٰۃ عطا کر۔
حدیث نمبر: 10603
١٠٦٠٣ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر (عن) (١) ميمون قال: كان (يستحب) (٢) أن يرسل بالصدقة إلى أبناء المهاجرين والأنصار الذين بالمدينة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر سے مروی ہے حضرت میمون زکوٰۃ مدینہ میں مہاجرین اور انصار کی اولاد کو بھیجا کرتے تھے۔