حدیث نمبر: 10529
١٠٥٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن عثمان بن غياث عن عكرمة أنه سئل عن العبد هل عليه زكاة؟ قال: هل عليه صلاة؟.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے پوچھا گیا کہ کیا غلام پر زکوٰۃ ہے ؟ آپ نے (بطور تعجب کے) فرمایا کیا اس پر نماز فرض ہے ؟ (جب نماز فرض ہے تو زکوٰۃ بھی فرض ہے) ۔
حدیث نمبر: 10530
١٠٥٣٠ - حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه قال: في مال العبد زكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ غلام کے مال پر زکوٰۃ ہے۔
حدیث نمبر: 10531
١٠٥٣١ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن (ابن) (١) سيرين عن (جابر) (٢) (الحذاء) (٣) قال: قلت (لابن عمر) (٤): في مال العبد زكاة. قال: مسلم هو؟ قلت: نعم قال: في مائتي درهم خمسة (دراهم) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر الحذائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ کیا غلام کے مال پر زکوٰۃ ہے ؟ آپ نے دریافت فرمایا : کیا وہ مسلمان ہے ؟ میں نے عرض کیا : جی ہاں، آپ نے ارشاد فرمایا : دو سو درہموں پر پانچ درہم زکوٰۃ واجب ہے۔