حدیث نمبر: 10522
١٠٥٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: ليس في مال العبد زكاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ غلام کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10523
١٠٥٢٣ - [حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد اللَّه بن نافع عن أبيه عن عمر قال: ليس في مال العبد زكاة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ غلام کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10524
١٠٥٢٤ - حدثنا وكيع عن (أبي هلال) (١) عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: ليس في مال العبد زكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں ک غلام کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10525
١٠٥٢٥ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: العبد وماله لسيده؛ الزكاة على المولى وليس على العبد زكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ غلام اور اس کا مال آقا کی ملکیت ہے۔ آقا پر زکوٰۃ ہے غلام پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10526
١٠٥٢٦ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن حماد بن سلمة عن (عبد اللَّه) (٢) كثير عن مجاهد قال: ليس في مال العبد زكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ غلام کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10527
١٠٥٢٧ - [حدثنا محمد بن (١) بكر عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: ⦗٢٦٤⦘ ليس في مال العبد زكاة] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ غلام کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10528
١٠٥٢٨ - حدثنا يحيى بن عبد (الملك) (١) بن أبي (غنية) (٢) عن عبد الملك عن عطاء قال: ليس على العبد زكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ غلام کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے۔