کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب غلام کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10514
١٠٥١٤ - حدثنا حفص عن ليث (عن مجاهد) (١) قال: ليس في (مال) (٢) المكاتب زكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مکاتب غلام کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10515
١٠٥١٥ - حدثنا عباد بن عوام عن حجاج عن الحكم أن عمر بن عبد العزيز قال: ليس في مال المكاتب زكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم سے مروی ہے کہ حضرت عبد العزیز فرماتے ہیں کہ مکاتب کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10516
١٠٥١٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن صبيح أبي الجهم مولى بني (عبس) (١) قال: سألت سعيد بن جبير وابن المسيب عن رجل مكاتب له مال (أعلى) (٢) ماله زكاة؟ قاللا: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صبیح ابی جہم جو بنو عبس کے غلام تھے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر اور حضرت سعید بن مسیب سے دریافت فرمایا کہ مکاتب کے پاس اگر مال ہو تو اس کے مال پر زکوٰۃ ہے ؟ دونوں حضرات نے جواب دیا کہ نہیں۔
حدیث نمبر: 10517
١٠٥١٧ - حدثنا عبد الرحيم (عن) (١) عمرو بن ميمون عن أبيه (٢) ميمون بن مهران (عن جدته) (٣) عن (مسروق) (٤) قال: ليس في مال المكاتب زكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ مکاتب کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10518
١٠٥١٨ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: ليس في مال المكاتب ولا العبد زكاة حتى يعتقا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ مکاتب اور غلام پر زکوٰۃ نہیں ہے جب تک کہ وہ آزاد نہ ہوجائیں۔ (آزادی کے بعد زکوٰۃ ہے) ۔
حدیث نمبر: 10519
١٠٥١٩ - حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر قال: ليس في (مال) (١) المكاتب ولا العبد زكاة (حتى يعتقا) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مکاتب اور غلام پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10520
١٠٥٢٠ - حدثنا وكيع عن عبد العزيز بن عبد اللَّه عن (أبي صخر) (١) عن كيسان (٢) أبي سعيد المقبري قال: أتيت عمر بزكاة (مالي) (٣) مائتي درهم وأنا مكاتب فقال: هل عتقت؟ قلت: نعم، قال: اذهب فاقسمها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کیسان ابو سعید المقبری فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس دو سو درھم اپنے مال کی زکوٰۃ لے کر حاضر ہوا اور میں مکاتب تھا، حضرت عمر نے فرمایا کیا تو آزاد ہوگیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : جی ہاں، آپ نے فرمایا تو پھر یہ مال لے کر جا اور (فقراء میں) تقسیم کر دے۔
حدیث نمبر: 10521
١٠٥٢١ - [حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن سليمان بن موسى مثل قول جابر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن موسیٰ نے بھی حضرت جابر کے قول کے مثل فرمایا ہے۔